وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کو آرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے صوبہ سندھ شعبہ خواتین کے مختلف اضلاع کے دورجات کا آغازکردیا ہے، کمیٹی کی سربراہی مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی کررہی تھیں، جبکہ دیگر اراکین میں مولانااحمد اقبال رضوی اور خانم زہراء نجفی شامل تھیں،مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن آفس میں شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے رکن ممبران کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی اس موقع پر شعبہ خواتین کی مجموعی تنظیمی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرمرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر مہدی عابدی ،ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر جناب مولانا علی انور جعفر ی ،شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفری اور دیگر ارکان ڈویژن بھی موجود تھے.اجلاس میں خصوصیت کے ساتھ فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے . اسکے علاوہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے خصوصی طور پر ''اسلامی علوم'' کے حوالے سے کورسز بھی متعارف کروائے گئے . مرکزی کو آرڈینیٹز شعبہ خواتین کے ارکان نے کراچی ڈویژن کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کیا جن میں ضلع وسطی اور ضلع ملیر شامل ہیں۔اسکے علاوہ مرکزی کو آرڈینشن کمیٹی نے حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندھ کی جنرل سیکرٹری ’’خا نم ہما مہدی ‘‘ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدہ عابدی کے ساتھ خصوصی میٹنگ ہوئی اندورنِ سندھ کے مختلف اضلاع کہ مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف پروگرامز تشکیل دیئے گئے بلخصوص فلاح وبہود اور تعلیم کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل کو برو کار لانے پر زور دیا گیااور مرکز کی جانب سے مکمل تعادن کی یقین دہانی کرائی گئی۔مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی برائے شعبہ خواتین کی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین حیدرآباد ڈویژن کے ساتھ ہی علیحدہ میٹنگ کی گئی، جسمیں حیدرآباد ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف تربیتی پروگرامز متواتر طور پر جاری رکھنے پر حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی کاوشوں کو سہرایا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی گئی۔ مرکزی کو ارڈینیٹز کے ارکان نے حیدرآباد ڈیژن کو فلاح و بہود کے حوالے سے کچھ پروجیکٹس دیے گئے۔حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین نے آئندہ آنے والے پروگرامز کی تفصیلات آگاہ کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکزی قائدین سے بات چیت کا عمل جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ تحریک انصاف سکردو اور گلگت کے بیشتر حلقوں میں مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دے گی۔اس سلسلے میں ہماری اس وقت تک ہونے والی تمام ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزا رہی ہیں ۔ گلگت بلتستان میں نون لیگ کو شکست دینا مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کا مشترکہ ہدف ہے اور اس ہدف کو کامیاب بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون کا فارمولا طے کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ختلو ، ہنزہ اور استور کے حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کا کامیاب کرنے کے لیے ہماری انتخابی شوری دوستی کا حق ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں ہمارے امیدوار انتہائی دلجمعی اور پُرعزم انداز میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ہم نے کسی بھی حلقہ سے دستبردار ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ہمارے صوبائی رہنماعلامہ نیئر صفوی اپنے حلقے کے تمام امیدواروں میں سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں اور روزانہ بیشتر شخصیات اپنی برادریوں کے ہمراہ ان کی حمایت کا اعلان کررہی ہیں جس سے ان کے حلقہ میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی کے آثار واضح دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں اصولوں کو مقدم رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ مسترد شدہ افراد کو مجلس نے کوئی جگہ نہیں دی۔ صرف ان لوگوں کوایم ڈبلیو ایم نے ٹکٹ دیا گیا جو کردار کے لحاظ سے بہترین شہرت رکھتے تھے۔سید ناصر شیرازی نے کہا گلگت بلتستان میں شیعہ سنی وحدت کے عملی اظہار کی بنیاد ہماری تنظیم نے رکھی ہے۔ ہم فرقہ پرستی کو ملکی سالمیت و استحکام کے لیے زہر قاتل سمجھتے ہیں۔ہمارا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے۔ ہماری حب الوطنی کی اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو گی کہ ہم نے ملکی سلامتی و امن کے دشمن طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کا سب سے پہلے مطالبہ کیا جبکہ مسلم لیگ نون کی حکومت اس کی مخالف تھیں۔ مسلم لیگ نون شروع سے فرقہ واریت کے لیے کام کر تی رہی ہے اور اب بھی شیعہ سنی تخصیص کے نعرے بلند کر کے انہیں جدا جدا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جو گلگت بلتستان کے لوگ کے درمیان اخوت و وحدت کے خاتمے کی ایک سازش ہے۔ ہم نے باہمی اخوت و وحدت سے اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ ہم شیعہ سنی بن کر نہیں بلکہ محب وطن بن کر ان ملک دشمن عناصر کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔

وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین کے حلقہ ۴ سے نامزد امید وار ڈاکٹرعلی محمد نے شینبر کا دورہ کیا چھلت نگر میں ایم ڈبلیو ایم کے آفس کھولنے کے حولے سے شینبر نگر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں چھلت یونٹ کے جوانوں نے اپنے امیدوار کو خوش آمدید کہا اور انتہائی مست کے ساتھ بھر پور کردار اد اکرنے کا عزم کیا ۔ میٹنگ میں کمپین آفس کو کھلنے کی اجازت دی گئی اور آفس کے باقائد انعقاد کے لئے آئندہ کے لئے پروگرام مرتب کیا گیا، ڈاکٹرعلی محمدنے اپنے کارکنوں کو یقین دلایا کہ اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف حلقے میں بلکہ پورے جی ،بی میں ترقیاتی پروگرامز میں انقلاب برپا کریں گے جس سے علاقے کے عوام گزشتہ ناانصافیوں کو ختم کرکے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، نے روز نامہ اخباررہبر کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے سیاست میں آنے کے وجوہات یہ ہیں کہ گزشتہ پارٹیوں نے کاروباری اور ٹھیکداروں کو نمائندے چن لئے اور انہوں نے عوام میں ضمیر فروش جیسے لعنت کو پروان چڑھایا اور انسانی ، سیاسی اقدار کو پامال کیا اور اسمبلی میں جاکر قوم کی بات کرنے کے بجائے اپنی بات منوانے کی کوشش کی اور ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق کے بجائے گالی گلوچ پر اتر آئے اور مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پارٹی ہمارے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہ کرسکی اور وزیر اطلاعات کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے اس پر بھی اس پارٹی نے کوئی آواز نہیں اٹھایا اور عوام کی طرف سے بھی آواز نہیں اٹھی ، انہوں نے مزید کہا کہ جو جغرافیائی طور پر ملک کا حصہ نہیں ہوتا وہاں پر ٹیکس بھی لاگو نہیں ہوتا ، اس لئے پاکستان ہمارے اوپر ٹیکس بھی لاگو نہیں کرسکتا انہوں نے مزید حلقہ کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ حکومت نے ہماری صحت اور تعلیم کے سٹم کو اپ گریڈ نہیں کیاہم اس پرکا م کریں گے اور آخر میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے پارٹی میں ہندو عیسائی و غیر ہ بھی کام کرسکتے ہیں۔



وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دھشت گردی کے افسوسناک واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ انسانیت کے قاتل ان دھشت گردوں تک بڑھایا جائے، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تکفیری ٹولے کے ٹریننگ کیمپس ہیں،جن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے، تکفیری گروہ امت مسلمہ کے لئے ناسور بن چکا ہے، جس نے دہشت گردی اور قتل و غارتگری کو اپنا دین سمجھ رکھا ہے، ان سے نجات کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ تکفیری گروہ سے متعلق دھشت گردوں نے سب سے بڑہ کر دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے،امت محمد ﷺ اپنی بیداری اور اتحاد کے ذریعے ، عالم انسانیت کو امن و رحمت اور احترام انسانیت پر مبنی اسلام کا حقیقی پیغام پہنچائے۔

در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے صوبائی مسؤل برادر عبدالوہاب لغاری کی قیادت میں ایک وفد نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں جوانوں کی انقلابی الٰہی تعلیمات کے سائے میں تعلیم و تربیت یوتھ ونگ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جوان اپنے پاکیزہ جذبات کے باعث معاشرے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل سید آغاعلی رضوی نے کہ کہ ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں جن لوگوں نے ماضی میں کرپشن کی ہے اور نوکریاں بیچی ہیں عوام انہیں مسترد کریں گے کتنی شرم کی بات ہے بعض لوگوں نے مل کر گلگت بلتستان کے وسائل کو لوٹا اور معزز لوگوں کی عزتیں نیلام کی گئی اور ہر طرف لوٹ مار کا بازار گر کیا گیا ، غریب عوام کے حقوق غضب کئے گئے میں ، ہم حقوق غصب کرنے والوں کا راستہ روکنے کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ،عوام ہمارے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں ،مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،چوروں اور لڑیروں کا یو م حساب قریب آگیا ہے،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مسائل حال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اگر پانچ سال میں ،مسائل حل نہ کرسکے تو ہم ہر قسم کی سزابگھتنے کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں جو دعوے کرکے اقتدار میں آتے ہیں اور لوٹ مار کرتے ہیں حقوق پرڈاکہ ڈالنے والے جان لیں کہ ہم ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنیوالے حکمرانوں کو پنجاب اور سندھ کے سواکوئی صوبہ نظر نہیں آتا اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بھی حکمرانوں کا سوتیلی ماں جیسے سلوک انتہا ئی شر مناک ہے ‘گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ 67 سالوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی نے بھی وہاں کے عوام کو خودمختاری دینے کے نام پر صرف سیاسی دکانداری چمکائی ہے ۔گلگت بلتستان یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی علامہ اعجاز بہشتی نے کہنا تھا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں سیاسی میدان میں آنیکا فیصلہ اقتدار نہیں بلکہ وہاں کے عوام کو انکے حقوق دینے کیلئے آئے ہیں اورہم قوم سے وعدہ کر تے ہیں کہ انکو کسی صورت مایوس نہیں کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام اب (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے مقدر اور سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی ہدف علاقے کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے سربراہ نے حکمران جماعت کو پیشکش کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیں مجلس وحدت مسلمین الیکشن سے دستبردار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونے چاہیے فیصلہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین کے حق میں ہی آئیگا مگر حکمران جماعت اور ان کے کارندے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے ساتھ الیکشن مہم چلانے میں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن کی خاموشی مضحکہ خیز اور لمحہ فکریہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree