علامہ تصورجوادی حملہ کیس،صدرسنٹرل بار راجہ آفتاب خان کا 9رکنی لیگل کمیٹی کی تشکیل اور بلامعاوضہ پیروی کا اعلان

25 فروری 2017

وحدت نیوز (مظفرآباد )علامہ تصور الجوادی پر قاتلانہ حملہ کے سلسلہ میں بِلامعاوضہ قانونی امداد کی فراہمی ،سنٹرل بار ایسوسی ایشن نے سینئر وکلاء پر مشتمل9رکنی ٹیم تشکیل دیدی ۔اعلان کردہ لیگل ٹیم علامہ تصور الجوادی اور اُنکی اہلیہ کو بِلامعاوضہ قانونی امداد فراہم کریگی ۔یاد رہے رواں ماہ 15فروری کومجلس حدت مسلمین کے رہنما معروف عالم دین تصور حسین نقوی الجوادی پر کئے گئے قاتلانہ حملہ کے بعد سنٹرل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بِلامعاوضہ قانونی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔جسکے بعد گذشتہ روز راجہ آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ (صدر سنٹرل بار)کی سربراہی میں سنٹرل بار ایسوسی ایشن نے درج ذیل معزز اراکین بارہارون ریاض مغل (جنرل سیکرٹری)شیرزمان اعوان ایڈووکیٹ ،مہر علی شاہ ایڈووکیٹ ،شرافت حسین نقوی ایڈووکیٹ ،اشفاق حسین کاظمی ایڈووکیٹ ،ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ ،ممتاز علی نقوی ایڈووکیٹ پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کردیا ہے ۔لیگل کمیٹی کے اعلان کے بعد لیگل کمیٹی کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ،کہ ریاست کے پُرامن ماحول کی بقاء کیلئے وکلاء برادری مثبت روایات قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔کشمیر کاز کو تقویت پہنچانے کیلئے آزادکشمیر میں امن و استحکام ’’آکسیجن ‘‘کی حیثیت رکھتا ہے ۔اور وکلاء برادری اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے ۔شہری حلقوں نے سنٹرل بار ایسوسی ایشن کی جانب سے علامہ تصور الجوادی پر قاتلانہ حملے کیس میں متاثرہ خاندان کو بِلامعاوضہ قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے کیمٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پُرامن ماحول کے استحکام کیلئے ہر طبقہ اپنا کردار ادا کریگا ۔تاکہ دشمن قوتیں تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں انارکی پھیلانے کی سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree