رفاعی ادارے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اقدامات کریں، علامہ وحید کاظمی

08 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (پشاور) حکومت نے 1914 خیبر پختونخوا ایکٹ کے تحت عزاداری اور عزاخانوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری لوگوں پر ڈال دی، تمام مساجد اور امام بارگاہوں کو نوٹس بھیجے جارہے ہیں، جن میں تقاضا کیا گیا ہے کہ اپنی امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹس، سکینرز اور کیمرے لگائیں اور سکیورٹی کو فول پروف بنائیں، یہ سارا سسٹم لاکھوں روپے کا ہے، ہم کہاں سے لائیں، ہمارے اتنے وسائل نہیں ہیں، ان خیالا ت کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس اس قدر وسائل موجود نہیں تاہم قانون بنا دیا گیا ہے جس کے تحت سیکیورٹی کی ساری ذمہ داری عوام پر ڈال دی گئی ہے۔

کے پی کے حکومت نے خیبر پختونخوا سکیورٹی آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے۔ جس طرح سکیورٹی اقدامات نہ کرنے پر سکول بند کئے جا رہے ہیں، اسی طرح امام بارگاہیں بھی بند کی جائیں گی۔ ہر امام بارگاہ کا متولی اپنے وسائل پر سکیورٹی گارڈ اور دیگر سکیورٹی آلات پورے نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات اور رفاعی ادارے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اقدامات کریں، شیعہ سیفٹی نامی ادارے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ادارہ نے ہری پور میں سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کا وعدہ کیا، اور اس کام کے لئے مخیر حضرات سے فنڈز بھی لئے گئے تاہم تاحال کیمرے نصب نہ کرنا بڑا سوالیہ نشان ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree