سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبے پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی

01 ستمبر 2016

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تعلیم اور ممبرضلعی امن کمیٹی  ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربریدہ جمہوریت کے سہارے ملک کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کون سی جمہوریت ہے، جس میں عوام کو بنیادی حقوق تک حاصل نہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ منصوبے ہمارے وطن کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کے اندر کچھ بھی برا کرنے والوں کے لئے کسی کو نرم گوشہ نہیں رکھنا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین سانحہ کوئٹہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے اور عوامی شعور بیدار کرنے کی مہم جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد جس انداز میں نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اور اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضرب عضب بھی شروع کر دیا گیا، اس سے قوم کی ہمت بندھی تھی کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، لیکن نیشنل کو ایکشن پلان صرف ضرب عضب اور کراچی آپریشن تک محدود سمجھ لیا گیا اور صرف اس کی جزئیات پر عملدرآمد ہوا، اس لئے باقی ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree