اسماعیلی برادری کا قتل سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ سید حسین نجفی

14 مئی 2015
اسماعیلی برادری کا قتل سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ سید حسین نجفی

وحدت نیوز (لاہور) مدارس جعفریہ پاکستان کے صدر علامہ سیّد حُسین نجفی نے کہا ہے کہ کراچی کے مصروف چوک پر بس کو روک کر پچاس بےگناہوں کا قتل سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مہینوں سے جاری کراچی آپریشن کے نتائج کیا اسی طرح کے سانحات کی صورت میں آنے تھے؟، لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی آذادانہ کارروائی اور اس کے بعد اپنے خط کے ذریعے پیغام دینا اور میڈیا ذرائع سے ذمہ داری قبول کرنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ان کے سہولت کاروں کا نیٹ ورک مضبوط ہے، اور ان سہولت کاروں کےخلاف ابھی تک کوئی موثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، دہشتگرد تنظیموں کی ذیلی تنظیمیں اور عالمی نیٹ ورک سے جڑی تنظیموں کا پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں اتنا نفوذ ہونا ایک خطرناک عمل ہے۔

علامہ سیّد حُسین نجفی کا کہنا تھا کہ حکومت کو تکفیری عناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ ساتھ تکفیری فتوے دینے والوں کا بھی احتساب کرنا ہو گا، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے نہ کہ دہشتگردی کی علامت، ان مٹھی بھر تکفیری مفتیوں کی وجہ سے جوانوں کی برین واشنگ ہو رہی ہے اور وہ اسلام کا جو تعارف کروانا چاہتے ہیں وہ صرف دہشت و بربریت ہے، عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کے پالتو آلَ سعود کی امداد سے ان دہشت گردوں کے نیٹ ورک چل رہے ہیں۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کی روح کے تحت اس سانحے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں اور ان کے پشت پناہوں کو سزا دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree