کابل میں عزاداروں پر خودکش حملہ، 50 افراد شہید، متعدد شدید زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

22 نومبر 2016

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا میں شریک عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے میں کم از کم پچاس عزادار شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ افغانستان کی پولیس کے ایک اعلٰی عہدیدار نے بتایا کہ جس وقت لوگ کابل کی مسجد باقرالعلوم میں عزاداری سیدالشہداء میں مصروف تھے، اسی وقت ایک دہشت گرد نے خود کو مسجد کے اندر دھماکے سے اڑا لیا۔ اس حملے میں پچاس عزادار شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، لہذا جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دہشتگرد تنظیم داعش نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شہید ہونے والوں کے جسم کے ٹکڑے دور دور تک جا گرے اور ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا۔ اس سے پہلے بھی تکفیری دہشت گردوں نے کابل میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ گذشتہ نو محرم کو کابل میں عزاداری کے جلوس پر دہشت گردانہ حملے میں چودہ عزادار شہید ہوگئے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree