گلگت بلتستان کے جائز حقوق نا ملے تووزیراعظم ہاؤس کے سامنے بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے، شیخ احمدنوری ودیگر اراکین جی بی کونسل

01 December 2023

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ،شیخ احمد نوری،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن،اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گندم ایشو پر گلگت بلتستان کونسل کے ممبران عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پچھلے پچھتر سالوں میں جی بی کو آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے وہی قوتیں آج عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے کی سازش میں مصروف ہیں۔اگر ایسا ہوا تو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہمیں تمام حقوق کے بدلے میں ایک گندم سبسڈی پر ٹرخایا جا رہے ہیں اب ہمارے مطالبات کا دائرہ وسیع ہوگا۔ہمیں اپنی زمینوں کا مالکانہ حقوق چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لیے وسائل چاہیے۔کے ٹو سمیت تمام پہاڑوں اور دریاؤں کی ریالٹی چاہیے۔ گلگت بلتستان کونسل ایک قومی ادارہ ہے جو کہ عرصہ سے غیر فعال ہے وزیر اعظم پاکستان فوری اجلاس بلا کر جی بی کے اہم ایشوز پر مشاورت کا موقع فراہم کر کے مسائل کو حل کی طرف گامزن کرے تاکہ یہ تمام ایشوز کل کے لئے مسائل پیدا نہ کرے۔گلگت بلتستان جیسے سیاحتی علاقے کو نظر انداز کرنا وہاں کے باشندوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی صحت تعلیم اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے لہذا وفاق واضح پالیسی بنا کر ان ایشوز کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے مگر افسوس اس بات کا ہے پورے پاکستان کے نوے فیصد زراعت دریائے سندھ سے آباد ہے مگر جی بی کے عوام ایک کلو گندم کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہے یہ وفاق کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ممبران جی بی کونسل نے مزید کہا کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہیں کرتے تو ہم گلگت بلتستان کے علاؤہ وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree