وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی کابینہ کے ممبران وضلعی کابینہ کوئٹہ علمدار روڈ کا صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اور MWM ضلع ہزارہ ٹاؤن کا ضلعی سیکرٹریٹ ہزارہ ٹاؤن میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی نائب صدر عوض علی ہزارہ ،صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ ذذاکر حسین درانی، صوبائی سیکرٹری کردار سازی سید عباس موسوی ،سیاسی کونسل کے سربراہ محمد یونس ہزارہ ،صوبائی آفس سیکرٹری سید عباس زیدی، صوبائی صدر عزاداری ونگ محمد رضا ،حبیب اللہ دھکڑ و،سٹی صدر لیاقت علی ہزارہ اپنی کابینہ سمیت سید ابراھیم شاہ ضلعی صدر ہزارہ ٹاؤن اپنی کابینہ سمیت کارکنان و امیدوار برائے بلدیاتی انتخابات شریک ہوۓ۔
صوبائی کابینہ اور ضلعی کابینہ کے مشترکہ اجلاسوں میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ علمدار روڈ کی 5 یونین کونسل اور ہزارہ ٹاؤن کی 6 یونین کونسل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی الیکشن کے امور ونگرانی کے لیے فی الحال دونوں اضلاع میں پانچ افراد پر مشتمل کمیٹیوں کو تشکیل دیے دیا گیا ضرورت کی صورت میں مزید افراد کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے جس کی سرپرستی صوبائی صدر کرینگےیہ کمیٹیاں علمدار روڈ کی پانچ اور ہزارہ ٹاؤن کی 6 یونین کونسلوں میں جنرل کونسلرز کے مضبوط امیدواروں کا انتخاب کرینگی اور الیکشن کے حوالے سے آیندہ کا لائحہ عمل اور حکمت عملی کو ترتیب دینگی انشاءاللہ جیت مجلس کے امیدواروں کی ہوگی۔