وحدت نیوز(پشاور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری پاراچنار کے قبائلی علاقے تری منگل میں اساتذہ کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اپر کرم پارہ چنار کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پارہ چنار کی باشعور اور بہادر عوام شاطر دشمن کے تمام تر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پارہ چنار میں حفاظتی چیک پوسٹوں کی بھرمار ہے، جن سے گزرنے کے لیے مقامی افراد کی بھی سختی سے چیکنگ ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود عوام دشمن عناصر کا کاروائی کر باآسانی فرار ہو جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، خیبرپختونخواہ میں گزشتہ تین ماہ سے امن و امان کی بدتر صورت حال ہے، یہ پارہ چنار کی پرامن فضاء کو خراب کرنے اور عوام کو قاتل درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، یہ ظلم وبربریت کی انتہاء ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ نگران حکومت اور ذمہ دار مقتدر قوتوں کا قاتلوں کو گرفتار کر کے اس سفاکیت کا جواب دینا ہو گا۔