وحدت نیوز(احادیث) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں معذور افراد سے پیش آنے کے طریقے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:
لاتدیموا النظر الی اھل البلاء والمجدومين فانه يحزنهم
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
مصیبت زدہ، معلول اور معذور افراد کو ٹکٹکی باندھ کر نہ دیکھیں کیونکہ انہیں دیر تک دیکھنا ان کے لیے اداسی اور رنج و غم کا باعث بنتا ہے۔
بحار الانوار ، 75
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان