ڈیرہ جیل پر حملہ اور 6 قیدیوں کا قتل ریاستی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ عبدالحسین

01 اگست 2013

وحدت نیوز( پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ اور 6 شیعہ قیدیوں کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ریاستی اداروں کے منہ پر طمانچہ اور ملک کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے۔

 اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد جتھوں کی شکل میں آتے ہیں اور جیل پر حملہ کرکے اپنے خطرناک قیدیوں کو چھڑا کر لے جاتے ہیں، جبکہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی ادارے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے جیل میں قید 6 اہل تشیع کو بے دردی سے قتل کردیا اور پولیس اہلکار اپنی جانیں بچاتے پھرتے رہے، جو لوگ عوام کی حفاظت نہیں کرسکتے وہ انہیں وردیاں پہننے کا کوئی حق نہیں۔

 علامہ عبدالحسین نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون اور دہشتگردوں کا راج ہے۔ ایسے واقعات کی وجہ سے عالمی سطح پر لوگ ہمارا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ دہشتگرد کل اس سے بڑی کارروائی کرنے کی جرات بھی کرسکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree