ایم ڈبلیوایم صوبہ خیبر پختونخوا کی چار رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل ، تین ماہ بعد صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا

31 مئی 2016

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 29 مئی بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی اراکین صوبائی کابینہ اور اراکین صوبائی شوریٰ نے شرکت کی،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی تشکیل کردہ تین رکنی انتخابی کمیٹی جو رکن شوریٰ عالی سید علی اکبر موسوی مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین پہ مشتمل تھی نے اس صوبائی شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کی،علامہ سبطین حسینی صاحب نے مختصرا صوبہ کی کارکردگی بیان کی اور اپنی دستوری مدت پوری ہونے پہ اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا،جماعت کے وسیع تر مفاد اور حالیہ درپیش چیلنجز کے تناظر میں انتخابی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ   نئےصوبائی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کو فی الوقت موخر کیا جائے۔لہذا صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ تین ماہ میں اضلاع کی تنظیم سازی کرے گی  جس کے بعد مرکز کی ہدایات اور ہم آہنگی سے صوبائی شوریٰ کا اجلاس بلا کر نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا،آرگنائزنگ کمیٹی کے مسؤل رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال بہشتی ہونگےجبکہ علامہ وحید کاظمی اور مولانا ارشاد علی معاونین کے طور پہ خدمات سر انجام دیں گے. دومزید اراکین آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree