ایم ڈبلیوایم شعبہ امور خارجہ کے تحت نجف اور کربلا کے درمیان زائرین امام حسین ؑ کی خدمت کیلئےموکب کا قیام

15 نومبر 2016

وحدت نیوز(نجف اشرف) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کارکنان وحدت اور دیگر مومنین کےقافلے کے ہمراہ ۱۵ صفرالمظفر بعد از ظہرین حرم امام علی (ع) نجف اشرف سےکربلا ئے معلیٰ کی جانب چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کیلئے پیدل سفر کا آغاز کرینگےاور روز اربعین حرم مطہر سید الشہداءامام حسینؑ میں پاکستانی وفد کے ہمراہ حاضری دیں گےاورپرسہ داری کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ اس برس مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کی جانب سے اربعین حسینی ؑ میں شرکت کیلئے نجف تا کربلا پاپیادہ عازم سفر ہونے والے زائرین کرام کی سہولت کے لئےنجف سے کربلا کے راستے میں پول نمبر1120پر موکب شہدائے پاکستان قائم کیا گیا ہے ، جو کہ 14تا19صفر المظفر تک قائم رہےگا،جس میں زائرین شہدائے کربلا ؑکیلئے تصویری نمائش گاہ،قیام وطعام،علمائے کرام سے ملاقات، علمائے کرام سے سوال وجواب،ثقافتی اشیاءکی تقسیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بھی اس موکب کا خصوصی دورہ کریں گے اور زائرین گرامی قدرسے خطاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree