مبلغینِ اسلام ماہِ مبارک رمضان میں وحدت و اخوّت کے فرغ کے لئے خصوصی طور پر فعالیّت کریں،ایم ڈبلیوایم قم

15 جون 2015

وحدت نیوز (قم) ماہِ مبارک رمضان کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین قم کی کابینہ کا اجلاس قائم مقام سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری کی زیرِ صدارت موسسہ رسولِ اعظمﷺ قم میں منعقد ہوا۔جس میں ملک میں جاری قتل و غارت، ڈکیتیوں اور اغوا جیسے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اراکینِ کابینہ نے کہا کہ  دین،ملک و ملت اور آئین کی بالادستی  نیز ملی دکھ سکھ میں شریک رہنا ہی  ایم ڈبلیو ایم کا طرّہ امتیاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ملکی امن و امان کی صورتحال پر قابو پائے اور یا پھر مستعفی ہوجائے۔اراکینِ کابینہ نے  علمائے کرام اور مبلغینِ اسلام سے خصوصی طور پر یہ اپیل کی کہ وہ  ماہِ مبارک رمضان میں وطنِ عزیز کی سالمیت اور دفاع و بقا کے لئے خصوصی دعائیں کریں نیز وحدت و اخوّت کے فروغ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔اس موقع پر یوم القدس کے انعقاد کے حوالے سے بھی اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree