علامہ غلام محمد فخرالدین فرزندِ بلتستان نہیں بلکہ فرزندِ اسلام اور فرزندِ پاکستان تھے، ایم ڈبلیو ایم قم

16 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل شہید حجت الاسلام علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین فرزندِ بلتستان نہیں بلکہ فرزندِ اسلام اور فرزندِ پاکستان تھے اور ان کے دل میں پورے عالمِ اسلام کا درد تھا۔ ان کی شہادت سے پوری ملت پاکستان ایک قابلِ قدر مفکر، بابصیرت سیاستدان اور ایک عالمِ باعمل سے محروم ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ نے اپنے ایک  تعزیتی بیان میں کیا ہے۔ اراکینِ کابینہ نے کہا کہ علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین الٰہی اہداف کے حصول کے لئے دینی، جمہوری اور تنظیمی اصولوں کے عین مطابق فعالیت کرتے تھے۔ دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے ان کی تنظیمی اور اجتماعی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم قم کے مسئول گلزار احمد جعفری، سیکرٹری  سیاسیات عاشق حسین آئی آر، آفس سیکرٹری مختار مطہری، میڈیا سیکرٹری نذر حافی سمیت کثیر تعداد میں طلّاب نے اپنے بیانات میں   علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ مِنٰی کی تحقیقات کے لئے آواز اٹھائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree