ایم ڈبلیوایم قم کی کمبائن ایکشن کمیٹی کا اجلاس،تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی کی سستی پر برہمی کا اظہار

14 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (قم المقدس) ایم ڈبلیو ایم قم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم قم کی کمبائن ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کمبائن کمیٹی نے قائم مقام سیکرٹری جنرل کوایران میں مقیم پاکستانی طلّاب کو پاسپورٹ کے  کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔کمبائن کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ  تہران میں قام پاکستان ایمبیسی عرصہ دراز سے پاکستانیوں کو مختلف حیلے بہانوں سے ٹارچر کرتی چلی آرہی ہے۔اس مرتبہ ایمبیسی نے کمپیوٹرائز پاسپورٹوں کا بہانہ بنایا ہوا ہے اور لوگوں کو اذیّت دی جارہی ہے۔ایمبیسی کی طرف سے کمپوٹرائزڈ پاسپورٹ بنائے جانے کے حوالے سے انتہائی سستی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔

کمبائن کمیٹی نے قائم مقام سیکرٹری جنرل کو اس حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر قائم مقام سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا طرّہ امتیاز ہی مشکلات کو حل کرنا اور قومی مسائل پر آواز بلند کرنا ہے۔انہوں نے کمبائن کمیٹی کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ اسی ہفتے سے پاسپورٹ کا مسئلہ حل کروانے کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر اور آفس سیکرٹری مختار مطہری نے بھی تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی کی سستی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمبائن ایکشن کمیٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی۔اراکینِ اجلاس نے کہا کہ اگر ایمبیسی نے فوری طور پر پاسپورٹوں کا مسئلہ حل نہ کیا تو اس حوالے سے قانونی و سیاسی طور پر اعلیٰ سطح پر تگ و دو کی جائیگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree