امام جمعہ تہران آیت اللہ امامی کاشانی کا خطبہ جمعہ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال پر ردعمل

18 جون 2016

وحدت نیوز(تہران) تہران کی مرکزی  نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی  نےانصاف کے حصول کے لئے گذشتہ ایک ماہ سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے خطبہ جمعہ میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ کشی کیخلاف کچھ علما ءنے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے ، اہلسنت یہاں تک کہ پاکستان کے مسیحی بھی اہل تشیع کی حمایت کررہے ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے ابتک کسی قسم کا ردعمل نہیں دیکھایا، انہوں نے کہا کہ  ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پالیسیوں پر تجدیدنظر کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری اس شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ کئی دہائیوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اس حوالے سے شیعہ رہنماوں نے ہر سطح پر کوشیش کی ، حتیٰ کے کوئٹہ سانحہ کے بعد دھرنے دیئے اس کے علاوہ کئی لانگ مارچ سمیت گذشتہ و موجود ہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملاقات بھی کیں تاہم یہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ تھما نہیں اس پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خود کو تکلیف میں ڈالنے کااعلان کیا تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کرسکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree