وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب پر چھ روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملک بھر میں دہشت گردی سے شہید ہونے والے پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شب شہدا ء منایا گیا شہریوں کی بری تعداد نے شرکت کی،شب شہداء پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سول سوسائٹی مرد وخواتین کی شرکت،خانوادگان  شہدا ء کی خصوصی شرکت و پرتپاک استقبال، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن ،شرکاء ہاتھوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہیدوں کی تصاویر اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کے مطالبات  پلے کارڈ تھامے شریک تھے،ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی کاموشی کیخلاف شرکاء نعرے لگاتے رہے۔

شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا حکمران سن لیں ہم نے گھروں کو خیر باد کہہ دیا ہے،ہم اپنے شہداء کے لواحقین کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،اور احتجاج کا یہ دائرہ پوری دنیا تک پھیلا دینگے،لندن ،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،انہوں نے کہا ہم مظلوموں کی حمایت میں نکلے ہیں انشااللہ ظالم دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی تک ہم میداں میں حاضر رہیں گے علامہ مبارک علی موسوی نے وزیر اعظم کے ڈیرہ اسماعیل خان دورہ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کو فراموش کرنے کے عمل کو بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری نسل کشی کو فراموش کرکے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اس کا خمیازہ ن لیگ آنے والے الیکشن میں بھگتے گی،سات دن سے ہمارے مکتب فکر کے لوگ انصاف کے لئے سڑکوں پر ہے لیکن ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گذشتہ سات دن سے بھوک ہڑتال پر ہے اور انکی کی صحت روز بہ روز بگڑ رہی ہے،کسی بھی نقصان کا ذمہ دار موجودہ بے حس حکمران ہونگے،ہم صبر کا دامن تھامے اپنے شہیدوں کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں ،احتجاج اور دھرنوں کی ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم پسپا ہونے گھروں سے نہیں نکلے،انشاللہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ان ظالموں کیخلاف میداں میں موجود رہیں گے،جن کے سبب ہزاروں پاکستانیوں کے ہنستے بستے گھر اجڑ چکے ہیں،ملک میں مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں حکومت اور ریاستی ادارے ناکام ہوچکے ہیں،یہ قاتل اور درندے ہمارے ہی ریاستی اداروں کے پالے ہوئے ہیں جو آج محب وطن پاکستانیوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں،ہمارے  حکمران اور اداروں کے غیر دانشمندانہ حکمت عملی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے،انہوں نے کہاہم مزید اپنے پیاروں کی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ملک بھر میں ایک مکمل منصوبہ بندی کیساتھ شروع کی ہے۔

شب شہداء سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم آج کی شب اپنے شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ ہم ایک ایک مظلوم پاکستانی چاہے اس کا کوئی بھی فرقہ یا مذہب ہو ان کو انصاف دلائے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے،ہمارا سلام ہو وارث شہداء امید مظلومین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر کہ انہوں نے گذشتہ سات دن سے بھوک پیاس کے عالم میں مظلومین پاکستان  کے حق میں صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں،لیکن ہمارے بے حس اور نااہل حکمران اپنے تخت بچانے کے لئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے دروازوں پر دستک دیے پھر رہے ہیں،انہوں نے کہا پاکستان کو کافرستان اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے والے آج اس ملک کے وارث بنے ملکی وسائل کو بے دریغ لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پاکستان کے لئے جانی مالی قربانیاں دینے والوں کی اولادوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،ہم نے اب خاموش ہرگز نہیں رہیں گے ہم انصاف کے لئے پرامن جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر نے کو تیار ہیں لیکن اب مزید ظلم نہیں سہ سکتے،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا یھا ہماری یہ احتجاجی تحریک روز بہ روز بڑھے گی وہ دن دور نہیں کہ شہر شہر گاوں گاوں اور گلی محلے تک اس احتجاج کا دائرہ بڑھے گا اور ہم انصاف لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،علامہ حسن ہمدانی نے شب جمعہ کو دعائیہ اجتماع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شب جمعہ اور روز جمعہ کو بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(لاہور/کراچی/ کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک کو آٹھ دن مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر مظاہرے،علامتی دھرنے،اور مختلف شہروں میں بھوک ہڑتال،مطالبات کی منظوری اور عملدرآمد تک جدو جہد جاری رہے گی،پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے اور ریلیاں،ملک گیر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان،کراچی میں مرکزی احتجاجی ریلی جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹاؤن سے نکالی گئی جو کہ ابولحسن اصفہانی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، جس سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشر حسن اور علی حسین نقوی نے خطاب کیا،جبکہ کوئٹہ کی مرکزی احتجاجی ریلی ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ ہاشم موسوی اور علامہ ولایت جعفری کی زیر قیادت نکالی گئی جس میں شریک مظاہرین نے ہاتھو میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہ شت گردی کے خلاف نعرے درج تھے،لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ پریس کلب لاہور پر احتجاجی مظاہرہ و علامتی دھرنا،شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت،مظاہریں ہاتھوں میں ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پلے کارڈ تھامے حکومت کیخلاف نعرے لگاتے رہے،علمائے کرام ،ذاکرین،سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے رہنماوں کی شرکت،مظاہرے میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور کے کارکنان کی بھی شرکت،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ رکنے والی شیعہ نسل کشی کیخلاف ہم پرامن طور پر میدان میں نکل چکے ہیں انشااللہ ہماری یہ تحریک ظالموں کو انجام تک پہنچانے تک جاری رہیگی،ملت جعفریہ گذشتہ آٹھ دنوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراپا احتجاج ہیں،ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بے حس حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،ہم انصاف لئے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے،اور ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ملت جعفریہ کیخلاف ان کاروایوں میں شریک ہیں،ہمیں حق لینے کے لئے جان کی قربانی بھی دینی پڑے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں،لیکن اپنے اوپر ہونے والے ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہیں گے۔

علامہ مبارک موسوی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران سن لیں ہم مزید ظلم سہنے کے لئے تیار نہیں،ہمارے ہزاروں شہداء کے قاتلوں کی سرپرستی چھوڑ دیں،اور مصلحت پسندی کے خول سے باہر نکلیں،ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس سے ہم بخوبی واقف ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور احتجاج مظلوم پاکستانیوں کو انصاف دلانے کے لئے ہیں،ہم نے پرامن احتجاج کرکے شدت پسندی کیخلاف علم بغاوت بلند کی ہے اور است منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،قوم ہمارے احتجاجی تحریکوں سے بخوبی واقف ہیں،علامہ مبارک موسوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا قتل عام کرنے والے درندہ سفت دہشت گردوں کو ماضی میں بدقسمتی سے ہمارے ریاستی اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل رہی جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے،بدترین آمر جنرل ضیاء کے پالے یہ دہشت گرد آج قائد اور اقبال کے پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں،اقتدار کی نشت میں دھت آمروں نے اپنی کرسی بچانے کے لئے ایسے درندوں کو پالا آج پاکستان میں کوئی مکتبہ فکر و مذاہب کے لوگ محفوظ نہیں،آپریشن ضرب عضب کے نام پر قوم کو بیووقوف بنایا جارہا ہے،پاکستان میں ملت جعفریہ کی نسل کشی میں انہی عناصر کا کلیدی کردار ہے جو کبھی ریاستی اداروں کے منظور نظر تھے،آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی احتجاجی تحری کی حمایت میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی سڑکوں
پر موجود ہیں،ہم مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں،انشاللہ ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک سڑکوں پر رہیں گے اور اپنے پر امن جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔

مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین خواتین کے رہنما خانم سکینہ مہدوی کا کہنا تھا کہ کربلائے پاکستان میں بے دری سے ملت جعفریہ کے قتل عام کا ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہیں جو ہمیں تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں،اس وقت ملت جعفریہ کے مظلوموں کے پاس سڑکوں پر نکل کر فریاد کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہمیںآئین و قانون کی پاسداری اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھنے کی سزا دی جارہی ہے،دشمن ہمیں تشدد کے راستے پر ڈالنے کی کوشش میں ہے تاکہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوں،ہم ان سازشوں کا کامیاب نہیں ہونے دینگے پاکستان بنانے میں ہمارے آباو اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دی اور ہم اس کو بچانے میں بھی ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہیں،لیکن ہم ماضی کے ریاستی اداروں کے پالتو دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنا قتل عام نہیں ہونے دینگے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے تمام مظلوموں کے لئے آواز بلند کی ہے،اور انشااللہ ہم اپنے آئینی و قانونی مطالبات کے تسلیم ہونے تک میدان میں حاضر رہینگے۔

گرمی کی شدت کے باوجود مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھے اور دہشت گردی کیخلاف حکومتی بے حسی پر سرپا احتجاج تھے،پریس کلب پر جاری مظاہرے میں مظاہرین کی آمد دن تین بجے شروع ہوئے جو وقت گذرنے کیساتھ ساتھ بڑھتے گئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماں کا شب برات کو پریس کلب کے سامنے اجتماع کا اعلان کیا جس میں لاہور بھر سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے،مظاہرے میں علامہ محمد خان مہدوی،علامہ وقارالحسنین نقوی،علامہ ابوذر مہدوی،سید سجاد بخاری،سید حسنین زیدی،راناماجد علی،رائے ناصر علی،رضا حسین خاں،افسر حسین خان سمیت دیگر عمائدین لاہور کی شرکت۔

وحدت نیوز (لاہور) لاہور ہائی کورٹ کے وکلاء برادری نے مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات اور موقف کی مکمل حمایت کر دی،پریس کلب لاہور کے سامنے لگائے مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لئے سید سجاد حیدر ایڈوکیٹ،سعید قادری ایڈوکیٹ،کی قیادت میں تفسیر حیدر کاظمی ایڈوکیٹ،زاہد عباس شیرازی ایڈوکیٹ،میاں شاہد ایڈوکیٹ،سید زاہد حسن ہمدانی ایدوکیٹ،سید افتخار حیدر کاظمی نے کیمپ کا دورہ کیا،سید سجاد حیدر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ مظلومین کی حمایت اور ان کو انصاف دلانے کے لئے وکلاء برادری مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں،ملک میں جاری ایک مکتب فکر کی نسل کشی میں حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی المیہ سے کم نہیں،ہم وکلاء برادری انصاف کے حصول کے لئے اس جدوجہد میں آپ کیساتھ ہیں،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ مبارک موسوی ،علامہ حسن ہمدانی و رائے ناصر علی نے وکلاء برادری کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے انصاف کے حصول کے بغیر ہم گھروں کو نہیں جائیں گے،علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ظالم کیخلاف کھبی سر خم نہیں کیا اور انشاللہ ہم اپنے ہزاروں شہداء کے وارثوں کو انصاف ملنے اور مطالبات کی منظوری تک سڑکوں پر رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جارہاہے پنجاب بھر کے اضلاع میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگنا شروع ہوگئے ہیں اسی طرح سندھ،بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،ہم اپنے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم کے انتظار میں ہیں بعید نہیں کہ مطالبات کی عدم منظوری میں یہ احتجاجی تحریک دنیا بھر میں پھیل جائے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے کراچی میں سانحہ صفوراچورنگی اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کے خلاف نمائش چورنگی میں احتجاجی مظاہرا اور علامتی دھرنہ دیا گیا ، جبکہ شاہراہ پاکستان انچولی اورجعفر طیارملیر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے الاظہر گارڈن کے سامنے مقتولیں کی یاد میں شمع روشن کیں ،  جس میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور جعفری ،مولانا احسان دانش،مولانا صادق جعفری،مولانا محمد عباس مواحدی،حسن ہاشمی ،انجینئر رضا نقوی ،سمیت سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے خطاب کیا،مظاہرے میں شامل شرکا نے نے حکومت اور کالعدم جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ شہر کی عوام کب تک اپنے بے گناہ پیاروں کی لاشیں اُٹھائے گی اور شہر کی عوام مقتول بتنی رہے گی کراچی ،کوئٹہ کے اندر دہشتگردی کلے واقعات میں تیزی آگئی ہے ملک دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کو عدم استحکام اور بدامنی کی طرف دھکیلنے کے لیے کمر بستہ ہیں ایسی صورتحال میں حکومت اور افواج پاکستان کی طرف سے سخت اور فوری فیصلوں کی ضرورت ہے سعودی سفیر اور امام کعبہ کی کالعدم تنظیموں سے ملاقاتوں کے پس پردہ مقاصد اب کھل کر ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا حکومت ان امن دشمن قوتوں سے بخوبی آگاہ ہے جو وطن عزیز میں نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنانے پر تُلی ہوئی ہیں لیکن انہیں ملکی سلامتی سے زیادہ غیر ملکی آقاوں کی خوشنودی مقدم ہے اس لیے ان عناصرسے دانستہ انجان بنی بیٹھی ہے اگر حکومت ملک سے دہشت گردی کا یقینی خاتمہ چاہتی ہے توملک کی تمام کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو محدود کرے ملک میں امن ہو جائے گاکالعدم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچا نے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا سمیت بیشتر خبررساں ادارے سعودیہ کو دنیا بھر میں مسلمانوں کے مفادات کے خلاف برسرپیکار دہشت گردوں کا سرپرست قرار دے چکے ہیں ۔پاکستان میں بھی سعودی حکومت کا بھیانک کردار کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں پورے جذبے اور عزم کے ساتھ مگن ہے اس سلسلے میں حکومت کو بھی نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا ہو گاسیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سلامتی کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سنی اتحاد کونسل ا ور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت سے شہید 45افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں موجود کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں اور ان کالعدم جماعتوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے اوران کے خلاف دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں مقدمات چلائیں جائے سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے اور ان صفاک دہشتگردوں کو سر عام پھانسی دی جائے اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی یوم سوگ کے حوالے سے تقریبات میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے شرکت کی۔ لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے مال روڈ پر مسجد شہدا کے سامنے فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے کارکن حق نواز کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں تشدد اور انتہا پسندی کیخلاف ہے، ہم نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور گولیاں برسانے کی ابتداء نون لیگ نے کی ہے، جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کی پیداوار جمہوریت کا نام بدنام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا گلوکریسی کے ذریعے کرسی بچانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہم اس فرسودہ نظام کیخلاف میدان میں موجود ہیں اور ملک سے ان جاگیرداروں، لیٹروں، دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خاتمے تک موجود رہیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے سانحہ مستونگ شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر قائد میں دیئے جانے والے پرامن احتجاجی دھرنوں میں شرکت کرنے اور ان پرامن دھرنوں میں اپنے تعاون پر شہر قائد کی عوام شیعہ تنظیموں جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزاء، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان اور اہلسنت بھائیوں سنی اتحاد کونسل، تحریک منہاج القرآن، تحریک محبان اولیاء، پیر عظمت علی شاہ، مولانا اصغر درس، پی پی پی کے رہنماء سید اویس مظفر، وقار مہدی، راشد ربانی، متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین، پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی، فردوس شمیم، عوامی نیشنل پارٹی پاکستان، سول سوسائٹی، کراچی ٹرانسپوٹرز اتحاد، تاجر برادری سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مظلوموں کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچایا اور ظلم کے خلاف اپنے قلم کو حق کی آواز بنایا۔

 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اگر سانحہ مستونگ میں شہداء کے لواحقین سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کو تیز نہ کیا گیا تو ہمارا آئندہ دھرنا اسلام آباد میں ہوگا۔ وفاقی حکومت بلوچستان اور سندھ میں شیعہ نسل کشی کا نوٹس لے اور اگر شیعہ قتل عام کو نہیں روکا گیا تو پھر اس ملک کی بقاء اور سالمیت کی ہم کسی صورت ضمانت نہیں دے سکتے۔ جمعہ کو میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے احتجاجی دھرنوں میں شرکت کرنے والی ملک کی محب وطن جماعتوں نے مٹھی بھر کالعدم تکفیری دہشت گردوں کو یکسر مسترد کیا ہے۔

 

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم میاں نواز شریف کو چاہیئے کہ وہ بھی ملک بھر میں کالعدم دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور اپنی صفوں میں سے کالعدم جماعتوں کی کالی بھیڑوں کو علیحدہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور وہ اس ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن افسوس کہ ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتیں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مستونگ کے شہداء کے خون کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے اور وفاقی حکومت نے اگر کوئٹہ مذاکرات میں کئے گئے وعدوں پر من و عن عمل نہ کیا تو اس کی ذمہ داری بھی انہیں پر عائد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree