وحدت نیوز (گلگت بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز بہشتی دورہ بلتستان مکمل کر کے مختصر دورہ پر گلگت پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے شہید علامہ ضیا الدین رضوی کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے پاک خون کی حفاظت اپنے خون کے آخری قطرہ تک کرتے رہنگے اور انشاء اللہ اپنے بے گناہ مظلوم اسیروں کی رہائی کے لئے بھر پور کوشش کرینگے، ن لیگ کی تعصوبی حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بے گناہ شیعہ جوانوں اور سیاسی افراد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ،لہٰذا حکومت محب و طن شیعوں کو دیوار سے لگا نے کے بجائے پاکستان کے دشمنوں کی سر کوبی کریں جو آئے روز ملک و ملت کا نام بدنام کر رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ ملک میں دہشت گردی کرنے والوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو گرفتار کریں، بے گناہ لوگوں کی گرفتاری دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہیں،لہٰذا جلد از جلد بے گناہ گرفتار افراد کو رہا کریں۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے دورہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی ، علامہ اعجاز بہشتی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر کاچو امتیاز اور علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین سے بھی ملاقات کی اور علائی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کا مزید کہنا تھا جی بی کے عوام اپنے اندر اتحاد و اتفاق کو بر قرار رکھیں اور اس وقت دشمن اسلام امکتب تشیع کی سر بلندی سے خوف زدہ ہے اورہمارے خلاف سازشیں کی جارہی ہے تاکہ ہم کمزور ہو جائیں ، تاہم ہمیں چاہیے کہ ہوشیار رہیں اور تفکر و تعقل کے زریعے مشرق و مغرب کے نوکروں کی سر گرمیوں پر نظر رکھیں اور ان کی ساز شوں کو ناکام بنائیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی ) سانحہ عاشورہ راجہ بازار کے کیس میں بلاجواز گرفتار مذید11عزاداروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے ،  کل 77 میں سےاب تک  76 عزاداروں کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ، فقط ایک عزادار ندیم شاہ کی ضمانت باقی ہے، جو جلد عمل میں آجائے گی، وحدت نیوزسے گفتگوکرتے ہو ئے وحدت لائرز فورم کے انچارج سیدین زیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خانوادہ اسیران کی استقامت اور مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی شعبےوحدت لائرز فورم کی شب و روز محنت کی بدولت آج ایک اور عظیم کامیابی نصیب ہوئی، سانحہ عاشورہ راجہ بازار کیس میں بلاجواز گرفتار عزاداروں کی رہائی تائید خدا وندی اور نصرت امام زمان عج کے بغیر ممکن نہیں تھی،ہماری اس جدو جہد میں وحدت لائرز فورم اور اسیران کی رہائی کمیٹی کے رکن اصغر مبارک ایڈووکیٹ کے بھائی مظہر مبارک کا خون بھی شامل ہے جو اصغر مبارک پر ہونے والے حملے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے،الحمد اللہ اب تک 77میں سے 76بے گناہ عزادار ضمانت پر رہاہو چکے ہیں باقی رہ جانے والے ایک عزادار ندیم شاہ کی ضمانت بھی جلد منظور کر لی جائے گی ، سیدین زیدی ایڈووکیٹ نے اس پر مسرت موقع پر وحدت لائرز فورم کی ٹیم اور خانوادہ اسیران سمیت تمام ملت جعفریہ کو مبارک باد پیش کی ہے کہ خدا نے ہمیں اس عظیم امتحان میں سرخرو کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سانحہ عاشوراراولپنڈی کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے  بے گناہ 66 شیعہ اسیروں میں10کی ضمانت ہائی کورٹ میں منظور ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق  پنڈی سانحہ عاشورہ راجہ بازار سے 66بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو پنجاب پولیس نے بلاجواز گرفتار کیا تھا جن کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے جیل منتقل کرکیا گیا تھا،وحدت لائرز فارم اور راولپنڈی کی مقامی تنظیموں کی کاوشوں سے  ان  66 افراد میں سے 10 بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی آج ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم سنایا  ہے۔ رہا ہونے والوں میں امجد، سلطان، عدیل، سبطین، ملک قمر، یاسر، فیضان، حافظ و دیگر افراد شامل ہیں۔ واضح رہے سانحہ عاشورہ کوپنڈی میں جلوس عزا پر مدرسہ تعلیم القرآن سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے جلوس عزا پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا تھا، جس کے بعد پنڈی کے حالت کشیدہ ہوگئے اور پنجاب حکومت نے سعودی ریال کا حق ادا کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کا احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد پنجاب پولیس نے چادر وچار دیوری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 66بے گناہ شیعہ نوجوانوں بزرگوں کو گرفتار کیا  تھااور پھر ان پر  دوران حراست تشدد بھی کیا گیا ۔واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین اور پنڈی اسلام آباد کے مقامی انجمنوں اور اداروں کی جانب سے ان بے گناہ شیعہ اسیروں کی رہائی کے لیے جہدوجہداورمسلسل احتجاج کاسلسلہ بھی جاری ہےاور ایم ڈبلیو ایم کا لیگل ایڈ ونگ سیدین زیدی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مذید اسیروں کی رہائی کے لئے کوشاں ہے۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پنجاب ضلع بکھر تعلقہ دریا خان کے سیکریٹری جنرل احسان اللہ خان  پانچ ماہ سے اسیر رہنے کے بعد آج رہا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق احسان اللہ خان کو پانچ ماہ قبل پولیس نے بلاجواز گرفتار کیا اور ان پر الزام عائد کیا کہ مفتی خطیب کے قتل میں ملوث ہیں، تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے اس الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے  احسان اللہ خان کی رہائی کو حکم دیدیا ، جس  کے بعد ان کو رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضلع بکھر میں ن لیگ کے مدمقابل امیدوار کھڑے کرنے پر صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ایماء پراحسان اللہ خان کے خلاف  انتقامی کرنے کی کوشش کی  گئی تھی، تاہم دریا خان کے مومنین نے احسان اللہ خان کیخلاف اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے نواز شریف کی سعودی حلیف جماعت مسلم لیگ ن  کی شیعہ دشمنی کو  بے نقاب کردیا ہے۔

راولپنڈی ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا ہے کہ سانحہ راجہ بازار کے بعد صوبائی حکومت ، پولیس اور انتظامیہ کی متعصبانہ پالیسیوں کا نشانہ بننے والے اسیروں کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں ، ایم ڈبلیوایم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے پہلو میں کھڑی ہے اور انشاء اللہ بلا جواز گرفتار کئے گئے اسیروں کی رہائی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار چوہڑ چوک اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں اسیروں کے لواحقین سے بات چیت کے دوران ، اس موقع پر علامہ علی شیر انصاری ، سید مسرور نقوی اور راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ، ملک اقرار حسین نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں ملت تشیع کے بے گناہ افراد کی گرفتاریاں ظاہر کرتی ہیں کہ حکومت ، انتظامیہ پولیس اور تمام حکومتی ادارے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں اور ان کی خوشنودی کے لئے انتہائی اقدام اٹھا رہے ہیں ۔ یہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چلتے گی ، پاکستان میں شیعہ اور سنی پوری طرح منظم اور متحد ہیں ، انہوں نے جس طرح اتحاد اور وحدت کی قوت سے سانحہ روالپبڈی کی آڑ میں ملک میں فرقہ اریت کو ہوا دینے کی سازش کو ناکام بنایا ، اسی طریقے سے حکومت اور اداروں کی متعصبانہ پالیسیوں کا راستہ بھی روکیں گے ۔

Page 2 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree