وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستانی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداپر کسی قسم کی کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی، مقدمات اور قید و بند کی صعوبتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، حکومتوں نے ہمارے خلاف مقدمات بنائے، بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا، تشدد کیا لیکن دیکھ لیایہ عزاداری کم ہونے کی بجائے اور زیادہ ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل سے رہاہونیوالے افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور رہنمائوں نے اسیروں کا شانداراستقبال کیا اس موقع سینکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے لبیک یا حسین کے نعرے لگائے۔گزشتہ روز خانیوال کے علاقے بڑجھ سرگانہ میں جلوس نکالنے پر قید 19افراد کی ضمانت منظور کی گئی تھی جن کی رہائی کا عمل آج مکمل ہوا۔ رہا ہونے والوں میں محمد حیات، عدیل حیات،محمد عارف،محمدرضا، علی رضا، حسنین، سبطین، زمرد لنگاہ، اختر عباس، غضنفر عباس، حاجی مختار،ثمر عباس، سجاد حسین، مہتاب،اعجاز ،ناصر اور دیگر شامل تھے۔  

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ ناصر عباس مہدوی،ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، سید وسیم عباس کاظمی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور حکومت عزاداروں سے تعاون کی بجائے مشکلات پیدا کررہی ہے، اگر عزاداروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو صفر میں جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کردیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے افراد موجود ہیں، پنجاب کے بعض وزراء اور افسران کالعدم جماعتوں کو سپورٹ اور اُن کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ جب تک نیشنل ایکشن پلان ایسے عناصر کے خلاف نہیں کیا جائے گا پنجاب میں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا، حکومتی اداروں میں دہشتگردانہ سوچ کے حامل افراد کا ہونا ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بعض قوتیں غلط پروپیگنڈے کرکے قوم میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل و قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ چکے ہیں۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں چہلم سید شاہد شیرازی اور برسی شہدائے ڈیرہ (ہسپتال بم دھماکہ) کی مناسبت سے جلسہ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، ہزاروں افراد جلسہ گاہ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے خطاب کے منتظر ہیں۔ قبل ازیں سینکڑوں موٹرسائکلیوں و گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے خیر مقدمی بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے الگ حصہ مختص کیا گیا ہے۔ کوٹلی امام حسین (ع) کا مرکزی پنڈال (گنج شہیداں) سرزمین شہداء کے باوفا باسیوں سے بھر چکا ہے۔ پرجوش شرکاء کے جم غفیر سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ پورا شہر قائد وحدت کی ایک جھلک پانے کو کوٹلی امام (ع) میں امڈ آیا ہے۔ ذاکرین کے بعد باقاعدہ خطابات کا سلسلہ شروع ہے اور کچھ ہی دیر میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند علی حسین الحسینی کا خطاب متوقع ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کی مناسبت سے جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“میں قائد وحدت ناصرملت حضرت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر پنڈال لبیک یاحسین ؑکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، اسٹیج پر موجود علمائے کرام اور پنڈال میں موجودہزاروں کی تعداد میں موجود خواتین و حضرات نے اپنے ہر دلعزیزقائد کی انصاف کے حصول اور ریاستی جبروتشددکے خلاف تین ماہ پر مشتمل بھوک ہڑتال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر ۲۲ جولائی ملک گیر روڈ بلاک کی کامیابی سے گھبراھٹ کی شکار پنجاب حکومت کی ایماء پر واں را دارام ملتان روڈ رینالہ خورد کی بندش کا بھانہ بنا کر ڈی پی او اوکاڑہ کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین اوکاڑہ اور قصور کے عہدیداران کارکنان اور شرکاء روڈ بلاکنگ پر مقدمہ میں نامزد تیس کارکنان و اسیران نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس سے یکجہتی کے لئیے اسلام أباد بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور ناصر ملت سیے خصوصی ملاقات کی اس موقعہ پر مرکزی کابینہ کے اراکین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید أسد عباس نقوی ، صوبائی سیکرٹری جنرل سید مسرت حسین کاظمی ، علامہ عبد الخالق اسدی اور مقامی کثیر تعداد نے اسیران کا گرمجوشی سے استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں ،اس موقعہ پر اسیران نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ھر حکم پر لبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسیران سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مجھے اپنے مجاھد مبارز کارکنان پر فخر ہے، مجلس وحدت مسلمین اوکاڑہ اور قصور کے عہدیداران نے ھمیشہ مرکز اور صوبہ کی کال پر لبیک کہا ھے جس کی جتنی قدر دانی کی جائے کم ھے ھم اپنے کارکنان کو کبھی بھی تنھا نھی چھوڑتے اور حقیقت میں کارکنان کے اعتماد پر جماعتیں اور تحریکیں چلتی ہیں ،بعد ازاں ناصر ملت نے اسیران کو تحائف دئے جس کے بعد اسیران  کے اعزاز میں سینٹرل سیکٹریٹ میں عشائیہ دیا گیا مرکزی افس میں  بھی سٹاف اور علماء نے اسیران کا پر تپاک استقبال کیا ،عشائیہ میں مرکزی کابینہ ، صوبائی سیکرٹری جنرل ، اراکین شوریٰ عالی نے بھی شرکت کی اور اسیران کے عزم اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا۔



وحدت نیوز(روندو          )استحصالی حکمرانوں کو گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کو غصب نہیں کرنے دینگے،الیکشن منصفانہ نہ ہوئے تو خطے میں نہ ختم ہونے والا بحران پیدا ہو جائیگا،جی بی کے الیکشن فوج کی نگرانی کرائی جائے،ن لیگ دھاندلی کی سیاست کو جی بی میں نہ لائے،حکمرانوں نے مرضی کی نتائج لینے کی کوشش کی تو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روندو میں عوامی استقبالی ریلی سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں ،مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار قوم کے خادم بن کر خدمت سر انجام دینگے،اگر ہمارے نمائندے عوامی خدمت میں ناکام رہے تو ہم ان کو دوبارہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے،ہمارے امیدواروں کا امتحان ہے کہ وہ اس عوامی ذمہ داری کو کیسے نبھاتے ہیں،ہم عوامی خدمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گذشتہ ادوار کے حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آپہنچا ہے،کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہم عوام سے یہ برملا کہتے ہیں کہ ہم معصوم نہیں غلطیاں ہم سے ہو سکتی ہے لیکن ہم خیانت ہرگز نہیں کریں گے،علاقے میں مسلسل برسر اقتدار رہنے والوں نے عوام کو پتھروں کے دور میں دھکیل دیا ہے،اب وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں،یہاں کے استحصالی سیاست دانوں اور مزہبی بلعم بعوروں نے عوام کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا،ہماری جدو جہد مظلوم عوام کو ان کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر روندو پہنچ گئے ،روندو میں شاندار تاریخی استقبال،ہزاروں عوام قائد وحدت کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سڑک پر نکل آئے ،فضا فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی،امیدوار مجلس وحدت مسلمین حلقہ 4روندو راجہ ناصر علی خان اور سیکرٹری جنرل روندو علامہ رضا نے بڑی ریلی کے ہمراہ ژھری سے استقبال قائد وحدت علامہ راجہ ناصر کے قافلے کا استقبال کیا،ریلی میں سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد  ہاتھوں میں ایم ڈبلیو ایم کے پرچم تھامے پیدل شریک تھے،استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار مجلس وحدت مسلمین حلقہ 4 روندو راجہ ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ روندو کے عوام نے اپنے محبوب قائد امید مظلومین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کر دیا کہ روندو کے عوام بیدار ہیں،انشااللہ 8  جون کو روند کی بھاری اکثریت سے جیت کر قائد وحدت کو تحفہ کرینگے،روندو کے عوام نے استحصالی حکمرانوں کو مستردکر دیا ہے ،مذہب کے نام پر عوام کو یرغمال بنانے والے ناکام ہونگے،مجلس وحدت مسلمین مظلومین کی زبان اور امید ہے،انشااللہ ہم عوامی خدمت کو ایک دینی و ایمانی فریضہ سمجھ کر کریں گے،علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے دن رات ایک کر کے کام کریں گے،اور عوامی حقوق کے غاصبوں ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

Page 3 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree