وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت دہشت گردوں اور کرپٹ عناصر کی ہمیشہ راہ ہموار کرتی آئی ہے۔ شریف برادران کی سعودی عرب روانگی کے مقاصد بالکل واضح ہیں۔ نواز شریف پاکستانی سیاست سے مکمل طور پر آؤٹ ہو چکے ہیں ۔سعودی حکومت کی طرف سے ’’مخصوص شرائط‘‘ پر انہیں سیاسی میدان میں سہارا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جو ارض پاک کی سالمیت و بقا کے لیے شدید ترین خطرہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہی ہونے چاہیے،۔ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ عوام ایسے عناصر کو مسترد کریں جن پر قومی خزانے کی لوٹ مار ثابت ہو چکی ہے۔پاکستان کے داخلی معاملات میں کسی بھی ملک کو مداخلت کی اجازت نہ دی جائے۔ عالمی طاقتیں پاکستان کے وجود کی دشمن ہیں۔ان طاقتوں کے ساتھ اگر سخت لہجہ اختیار نہ کیا گیا تو یہ پھر ارض پاک ایسی مشکلات میں پھنس سکتا ہے جس سے نکلنا آسان نہیں ہو گا۔ پاکستان کو اپنے فیصلے عالمی حالات کے تناظر میں کرنے کی ضرورت ہے۔بیرونی مداخلت نے اس ملک کوماضی میں ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا اور قومی نوعیت کے فیصلوں میں ملک و قوم کے مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے افغانستان دارالحکومت کابل میں ثقافتی مرکز پر خودکش حملے میں شیعہ ہزارہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ طالبان کے بعد افغانستان کو داعش کے سفاکیت کا سامنا کرناپڑرہا ہے، مشرق وسطیٰ کےشکست خوردہ داعشی درندے افغانستان میں شیعہ ہزارہ نسل کشی میں ملوث ہیں ،شیعہ ثقافتی مرکز پر حملے میں40طلباءکی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے ،  اقوام متحدہ اور  عالمی برادری امریکی واسرائیلی پشت پناہی میں داعش کی افغانستان میں فعالیت اور درندگی  کا سختی سے نوٹس لے، شام اور عراق میں اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی کے بعد عالمی استعماری قوتوں نےایک مرتبہ پھر افغانستان کو تختہ مشق بنایا ہے اور اس مرتبہ بھی ان کا نشانہ افغانستان کے شیعہ شہری ہیں گذشتہ چند برسوں میں افغانستان میں شیعہ ہزارہ شہریوں پر خودکش حملوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیاہے ،جس کا مقصد داعش کی خودساختہ خلافت کے لئے افغانستان میں جواز پیداکرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگرد کاروائیاں پاکستان کیلئے بھی سنگین خطرے کا باعث ہیں اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں داعش کے لئے بھرتیاں تیزی دے جاری ہیں جس کی روک تھام کیلئے حکومت اور پاک فوج کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی نے گزشتہ روز بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طالبعلم علی رضا کھرل کو ''ایم فل ماس کمیونیکیشن ''میں اول پوزیشن پر گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مباکباد دی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ علی رضا کھرل جیسے ہونہار طالبعلم اس قوم کی اُمید ہیں، اُنہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی علم میں پوشیدہ ہے، جن قوموں نے تعلیم میں ترقی کی ہے وہی قومیں دنیا میں ممتاز ہوئی ہیں، علاوہ ازیں ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوجوان علی رضا کھرل کو علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، توقیر حیدر کھرل، سلمان حیدر ،کاشف قریشی اور دیگر نے مبارکباد دی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری نے کہا ہے کہ قومی معاملات میں حکمرانوں کی عدم توجہی عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔سرکاری اداروں کو دانستہ طور پرتباہی کا شکار کیا جا رہا ہے۔تاکہ ملک کو اقتصادی طور پر مکمل مفلوج کر کے یہ ثابت کیا جا سکے کہ نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کا فیصلے نے ملک عدم استحکام کا شکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک پر عملاََ نا اہل حکمران ہی ابھی تک اقتدار پر قابض ہیں۔ قومی و عالمی سطح کے اہم معاملات پر فیصلہ کرنے میں وزیر اعظم قطعی خودمختار نہیں بلکہ لندن سے ملنے والے حکم کے منتظر رہتے ہیں۔نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملک معاشی و اقتصادی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔قومی اداروں میں میرٹ کو نظر انداز کر کے من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔اہم اداروں میں کلیدی پوسٹوں پر نا اہل افراد کی تعیناتی اس امر کی عکاس ہے کہ حکومت کو قومی اداروں اور ملکی ترقی سے کوئی لگاؤ نہیں۔موجودہ حکومت ’’لوٹوں اور لوٹنے دو‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہے۔حکومت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل نے عوام اور نون لیگ میں فاصلے پیدا کر دیے ہیں۔نواز شریف کی سیاست اب روبہ زوال ہو چکی ہے۔پاکستان کی آئندہ سیاست میں نواز شریف اینڈ فیملی کی جگہ باقی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الیکشن 2018 کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔قومی انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لیا جائے گا اور کسی ایسی جماعت کے ساتھ قطعی اتحاد نہیں کیا جائے گا جو تکفریت کے فروغ یا دفاع کے لئے کام کر رہی ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر مولانا سید غضنفر نقوی کی سربراہی میں ضلعی کابینہ نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی۔ ضلعی کابینہ نے ملاقات کے دوران ڈی آئی خان میں ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ اور موجودہ صورتحال جس میں بے گناہ افراد کو اُٹھا کر جھوٹے مقدمات میں شامل کیا جارہا ہے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کی غیور عوام انتہائی پُرامن، فرقہ واریت سے نفرت کرنے والے من پسند ہے اور اتحاد بین المسلمین کے دائی ہیں۔ انہوں نے حکومت بالخصوص خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ ڈی آئی خان میں شیعہ سنی فساد کی آڑ میں پُرامن شہریوں کو دن دھاڑے اغواء کرکے ہرزہ سرائی بند کی جائے، ہم کسی صورت غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کریں گے، حکومت فوری طورپر بے گنا افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ڈی آئی خان دورے کی خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 12 جنوری 2018ء بروز جمعہ ڈی آئی خان تشریف لائیں گے جہاں وہ ضلعی انتظامیہ سے ملاقات اور جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کا معاشی حب کراچی حکمرانوں کی لاپرواہی کے باعث سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیر بن چکاہےسندھ حکومت اور شہری حکومت کراچی میں صفائی ستھرائی کے موثرانتظامات میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر نے وحدت ہائو س کراچی میں ڈویژنل پولیٹیکل کونسل کے اراکین سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گلی کوچوں میں کھڑا سیوریج کا گندابدبودارپانی شہریوں میں وبائی امراض کا باعث بن رہاہے ، جب کے کڑوڑوں روپے مالیت کی لاگت سے بنائی گئی سڑکیں بھی تباہ حالی کاشکار ہوچکی ہیں ، بلدیاتی ادارے فنڈز کی کمی کے بہانے بناکراپنی ذمہ داریوں سے فراراختیارکررہے ہیں، لیاقت آباد، سولجربازار، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹائون ، لانڈھی کورنگی اور دیگر علاقوں کےعوام سیوریج کے گندے پانی اور کچرے کے ڈھیرکے باعث شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ، شہریوں کو پیدل آمد ورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نےکہاکہ کراچی کے شہری صوبائی اور شہری برسراقتدار جماعتوں کے درمیان سیاسی رسہ کشی کے باعث رل رہے ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو، میئر کراچی وسیم اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی کے باسیوں کو سیوریج کے گندے پانی اورکچرے کا ڈھیرسے فوری طور پر نجات دلائی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree