وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے وفد کے ہمراہ  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،تینوں  رہنماوں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امورسمیت قومی سیاسی صورت حال پر تفصیلی  تبادلہ خیال  کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ظہیر الحسن نقوی،سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی  اور کوآرڈینیٹر شعبہ سیاسیات  آصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلی گئی، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ قاتل تاحال برسر اقتدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتل اعلٰی کہتے تھے مجھ پر انگلی اٹھی تو فوری طور پر مستعفی ہو جاؤں گا، انگلی ہی نہیں پورا بازو ان کی طرف اٹھا ہے، لیکن وہ استعفٰی نہیں دے رہے۔

 علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قصور میں 12 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے، قاتل تک گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مجیب الرحمان بن رہا ہے، جہالت کی انتہا دیکھیں یہ مجیب الرحمان بن رہے ہیں، جس نے پاکستان توڑا تھا، نواز شریف بتائیں اب یہ پاکستان کا کون سا حصہ توڑنے کا سودا کرچکے ہیں۔ یہ مودی کا یار پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بنتا جا رہا ہے۔ ان کو مزید وقت دینا پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، آج کا احتجاج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کیخلاف ہے، قاتل حکمرانوں کے ہاتھ جو چیز آئی تباہ ہوگئی، آج پنجاب کا ہر شہر قصور بنا ہوا ہے، لیکن یہ ایسے خود غرض ہیں کہ پھر بھی پوچھ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، ہم بتاتے ہیں تمھیں تمھارے کرتوتوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نےوفدکے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی،علامہ سید ظہیرالحسن نقوی،  سید حسن کاظمی، آصف رضا ایڈووکیٹ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل لاہور میں ہونیوالا احتجاج تاریخی تھا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی تک ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ قاتل حکمرانوں کو مزید اقتدار میں نہیں رہنے دیں گے، آمریت کی پیداوار حکمران جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ نے کہا تھا کہ ان کا نام آ گیا تو وہ بلا تاخیر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، جھوٹ بولنے پر یہ صادق اور امین نہیں رہے، بڑے بھائی کو بھی اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا جبکہ چھوٹا بھی جھوٹ کی سیاست کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن اور قصور کے متاثرین کیساتھ ہیں اور انصاف کے حصول کی اس جدوجہد میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر)محمد شفیع خان رہنما اسلامی تحریک پاکستان کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کہ جانب سے وبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینا ناگزیر ہوچکاہے، گذشتہ ستر برس سے گلگت بلتستان کے محب وطن پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کررہے ہیں،حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ جہاں مختلف قوتیں پاکستان سے علیحدگی کا نعرہ لگا رہی ہیں وہاں گلگت بلتستان کے عوام پاکستان میں شمولیت کا مطالبہ کررہے ہیں ،  پاک فوج ، این ایل آئی اوردیگر سکیورٹی ادارو ں میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کی قوم کو پاکستانی شناخت دینے میں بھانے بازی سمجھ سے بالاتر ہے، گلگت بلتستان کے باوفا فرزندوں کو آئینی تشخص سمیت سی پیک میں جائز حق دینا حکمرانوں اور مقتدر اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی وزیر اعلی ٰحفیظ الرحمن خطے میں فرقہ واریت اور مذہبی تعصب کو ہوا دینے میں مصروف ہیں، انہیں عوامی مسائل اور حقوق کے حصول سے کوئی دلچسپی نہیں،حالیہ اینٹی ٹیکس موومنٹ میں بھی وہ صوبے سے فرار ہوکر اسلام آباد میں روپوش ہوگئے تھے، کیپٹن (ر) محمد شفیع کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، امید ہے وہ ایوان میں اپوزیشن جماعتوں ، ان کے کارکنان اور ووٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گےاور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد میں  مجلس وحدت مسلمین کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

کیپٹن ( ر) محمد شفیع خان نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں بحیثیت قائد حزب اختلاف میرے انتخاب میں ایم ڈبلیوایم کا کردار کسی صورت اسلامی تحریک پاکستان سے کم نہیں ہے، ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر مجھے اپنے قیمتی ووٹ دیکر اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا، میں ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک کو اپنے دو بازوسمجھتا ہوں ، انشاء اللہ ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک مل کر گلگت بلتستان اسمبلی کے اندر اور باہر خطے کے غصب شدہ حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، آئینی شناخت اور پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے میں اپنے جائز حق کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ،نشان حیدر کی حامل گلگت بلتستان کی قوم کی حب الوطنی پر شک کرنے والے کسی صورت پاکستان کے مخلص نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دیکر سی پیک منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرےتاکہ  بھارت کی جانب سے جاری منفی پروپگینڈے کا بھی خاتمہ ممکن ہو،  میری پوری خواہش  ہو گی کہ آئندہ انتخابات میں دونوں قومی وملی جماعتیں مشترکہ سیاسی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں وارد ہوں اور مل کر حکومت سازی کریں، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی محبتوں اور الفتوں کا میں دلی طور پر شکریہ اداکرتا ہوں، مجھے گلگت ، سکردو، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی جانب سے جو پزیرائی اور محبت ملی ہے اسے فراموش نہیں کرسکتا ۔

تقریب عشائیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی مہدی عابدی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی، مجلس وحدت کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری سمیت دیگر ارکین ڈویژنل کابینہ اور ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان نے شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے معززاپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر)محمد شفیع خان کو نہج البلاغہ اور پھولو ں کا گلدستہ تحفے میں پیش کیا گیا، کیپٹن(ر) محمدشفیع نے عشائیہ کے انعقاداورجذبہ خیر سگالی پر ایم ڈبلیوایم کا خلوص دل سے شکریہ اداکیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور طور پر شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہماری جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔ماڈل ٹاؤن میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں کو جس بربریت کا نشانہ بنایا گیا پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم پہلے دن سے اس بھیانک اقدام کی مذمت اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہچانے کے مطالبے میں شریک رہے ہیں۔حکمران جماعت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے ہمیشہ قومی اداروں کو استعمال کیا ہے۔اختیارات کے اس ناجائز استعمال پر پنجاب حکومت کی جوابدہی کا وقت آ پہنچا ہے۔ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا استعفی چاہتی ہیں۔ کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطوں کے انکشافات کے بعد پنجاب کابینہ کے بیشتر وزرا کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔نواز شریف بھارت کے لیے درد دل رکھتے ہیں جب کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وزرا ملک کے امن و سلامتی کے خلاف مصروف کالعدم جماعتوں سے فکری و جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں جو ملک دشمنی کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم ایسے ظالم حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے ۔جو قوم کو پرتعیش سفری سہولیات کے جھانسے میں رکھ کر پورے ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔موجودہ حکومت نے سوائے لوٹ مار اور مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے اور کوئی کام نہیں کیا۔ ملک میں صحت، تعلیم اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل حکومت کی عدم توجہی کے باعث سنگین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں لیکن حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں لگی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔نااہل حکمرانوں کے خلاف جس احتجاج کا آغاز ہونے جا رہا ہے وہ انہیں ایوان اقتدار سے نکالے بغیر ختم نہیں ہو گا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتاہے۔بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی فوجی اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔

و حدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جو بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لیے سازگار سمجھتے ہوئے بھارت افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی در اندازی اس کی بقا و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے ۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر با اختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویے کا نوٹس لیں جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا لیکن تاریخ شاید ہے کہ جب بھی اس پر جنگ مسلط کی گئی اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کراپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی ایک متعصب شخص ہے جو پاکستان کی سلامتی کا کھلے عام دشمن ہے۔علامہ مختار امامی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree