وحدت نیوز(اسپیشل رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں کشمیری مظلومین کی حمایت اور فاشسٹ ہندوستانی حکمران مودی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین انڈیا اور مودی کیخلاف نعرے اور کشمیری مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے شعار بلند کر رہے تھے۔جنہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے۔مختلف شہروں میں مظاہرین نے بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے بھی نذرآتش کیئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ہو گی اور ہندوستان جنوبی ایشیاءکے نقشے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے انشاءاللہ مٹ جائے گا۔

 ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی نماز جمعہ کے بعدجامع مسجد و امامبارگاہ اثنا عشری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ وطن عزیز کا بچہ بچہ کشمیر کے لئے بے پناہ محبت رکھتا ہے ۔ مودی سرکارکا حالیہ اقدام ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ ہم کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں مرکزی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیوایم نثارعلی فیضی نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کو جنوبی ایشیا کا فلسطین بنا دیا ہے ۔ ہم دنیا کے حریت پسندوں اور باضمیر لوگوں سے استدعا کرتے ہیں کہ کسی عظیم انسانی المیے سے پہلے کشمیر کے لئے دنیا پھر میں آواز اٹھائی جائے کشمیر میں ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے کشمیریوں سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے وہاں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کی روشنی میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات بھی ہے۔

لاہور میں بھی مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور سیدہ حنا تقوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کا ہندوستان میں غیر قانونی انضمام مودی سرکار کی اوچھی حرکت ہے جس کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں جامع مسجد حسینی ؑبرف خانہ ملیر، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن ، خوجہ جامع مسجد کھارادراور جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر منعقد کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی، علامہ علی انور جعفری،مولانا زاہد ہاشمی و دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان اسرائیل کی طرح دنیا کے نقشے سے جلد مٹنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

کوئٹہ میں جامع مسجد اثناعشری کلاں کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ایک طرف کشمیری عوام کیساتھ ہندستانی فوج کے بد ترین مظالم جاری ہے تو دوسری طرف نام نہاد اسلامی ممالک کی 39 ممالک اتحاد یمن کے مسلمانوں پر مسلط کردہ جنگ اور آل سعود کی بادشاہت بچانے میں مصروف ہے اور کشمیر میں قابض انڈئن فورسیز انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کے بعد کشمیرویوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے نیم خود مختاری قانون 370 اے 10 کو ختم کردیا جو کہ کشمیری عوام کیساتھ سراسر ظلم عالم اسلام سمیت عالم بشریت کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک بلکہ شرمناک ہے ۔

 ملک بھر کی طرح ملتان، لیہ ، ڈیرہ غازی خان، سند ھ کے مختلف اضلاع میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جس میں سکھر چوہدر ی اظہر، خیرپور آغا منور جعفری، رانی پورمیں مولانا احمد علی،ٹھری میں مولا نبی بخش،شکارپورمیں فدا عباس، کنب میں مولانا نقی حیدری، جیکب آباد میں مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی،مولانا سیف علی،کشمور میں میر فائق،لاڑکانہ میں مولانا محمد علی، شھدادکوٹ میں سید علی اکبر، نواب شاہ میں مولانا سجادمحسنی، مٹیاری میں مولانا دوست علی، ٹنڈو الہیارمیں غلام رسول، ماتلی میں یعقوب حسینی،بدین میں مولا نا سید نادرشاہ، سجاول میں مظفر لغاری، ٹھٹھہ میں ڈاکٹر عبد الحسین،ٹنڈو محمد خان میں مولانا محمد بخش، عمرکوٹ میں راجا اسد،تھرمیں امیر سلطان، سانگھر میں کریم بخش،نوشہرہ میں و اسد علی، جامشورومیں سید غلام شاہ،دادو میں اصغر حسینی اورگھوٹکی میں مولانا معشوق قمی ودیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ بھارتی اقدام قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے۔ ان اقدامات سے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا چہرہ دنیا کہ سامنے بے نقاب ہوگیا میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج روکنے کے لیے کمیونیکیشن نظام کا بلیک آؤٹ کیا گیا، فوج بڑھائی گئی اور سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر بے جا پابندیاں لگائی گئی ہیں، یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی آزاد حیثیت کے خاتمے سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئی ہے۔ کشمیر کے مسلمان اس وقت اکیلے نہیں ہیں پاکستان کے عوام سیاسی ، سفارتی  اور اخلاقی محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 9 اگست بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکال کر مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا انھوں نے اپیل کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں محب وطن پاکستانی کشمیری عوام کے حق میں آواز اٹھائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بروز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کشمیروںسے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے۔احتجاجی مظاہرے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی حالیہ اقدامات کے خلاف سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کل ملک بھر میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے ہونگے۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتاہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کی مکمل خلاف ورزی ہے مسئلہ کشمیر یواین میں ایک حل طلب مسئلہ ہے خطے پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں دنیا کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ صورت حال پر انتظار نہیں کرنا چاہئے، اس جنگ کی حدت کو پوری دنیا محسوس کریگی، پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم پہلے بھی کشمیر کے لئے جنگ لڑ چکے ہیں پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے اظہار یکجہتی کے لئے اور مودی حکومت کے خلاف ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کے تحت پریس کلب حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا یعقوب حسینی نے کی، احتجاجی مظاہرے میں حیدرآباد کے سیکرٹری جنرل رحمان رضا، سابق صوبائی رہنما آغا ندیم جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کریں گے اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے، آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبہ جہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے، جس کا کوئی توڑ نہیں، ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہ جہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا، ہم کٹ مریں گے مگر غلامی اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مودی سرکار خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم اور فوکل پرسن برائے بین المذہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے امتحان ہے، سیاسی قوتوں کو کشمیر کے ایشو پر متفقہ قومی بیانیہ جاری کرنا ہوگا۔ بھارت کے کشمیر پر حالیہ اقدامات کے حوالے سے ہمیں فوری طور پر اپنے سفارتی لائحہ عمل کو ترتیب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دوست ممالک سمیت عالمی فورمز کو درست صورتحال سے آگاہی اور پاکستان کے موقف کو پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کشمیری مظلومین تنہا نہیں ہم انکے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، انڈیا نے جو غلطی کی ہے، اسے صدیوں تک اس کا احساس رہے گا، پاکستان دنیا میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، ہم شہید پرور قوم ہیں، شہادت ہمارا ورثہ ہے، جو ہماری ماوں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعہ کے دن اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ گھروں سے نکلیں اور جنوبی ایشاء کے امن دشمن بدمعاش نریندر مودی کو بتا دیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کو تتہا ہرگز نہیں چھوڑیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)  ڈوگرا حکومت کے پنجوں سے خطہ گلگت بلتستان کو آزاد کروانے والے غازیوں، مجاہدوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ستر سال گزرنے کے باوجودوفاق کا سرزمین گلگت بلتستان کے آئینی تشخص کومعین نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔گلگت بلتستان کو آئینی تشخص دیئے بغیر پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے راستے میں بہت سی دشواریاں درپیش ہونگی۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میںکہا کہ کرنل حسن خان اور بابر خان کی سرکردگی میں خطہ گلگت بلتستان کو ڈوگرا کی غلامی سے آزاد کرانے والے قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے اپنے جان ومال کی پرواہ کئے بغیر زمانے کے طاغوت سے ٹکر لیا اور اٹھائیس ہزار مربع میل پر محیط خطہ گلگت بلتستان کو ڈوگراہ فوجیوں کے تسلط سے آزاد کروایا۔انہوں نے کہا کہ انہی قومی ہیزوز کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مملکت خداداد پاکستان کی سرحدیں ہمسائیہ ملک چین کے ساتھ منسلک ہوگئیں اور سی پیک جیسے میگا منصوبے کیلئے راستہ ہموار ہوگیا۔قیام پاکستان کیلئے قوم نے جس قدر قربانیاں دی ہیں گلگت بلتستان کے عوام نے استحکام پاکستان کیلئے اس سے کئی گنا زیادہ قربانیاں دی ہیں۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ہمارے قومی ہیروز کے احسانات اور قربانیوں کو یکسر بھلا دیا ہے اور رفتہ رفتہ ہمارے قومی یادگاروں کو مٹایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس والہانہ عقیدت اور محبت کے ساتھ یہاں کے عوام نے ریاست پاکستان کا ساتھ دیا اور استحکام پاکستان کیلئے آج بھی پے درپے قربانیاں دے رہے ہیں اس کا صلہ آج تک نہیں ملا ہے ۔انہوں نے ریاستی مشینری اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وقت ضائع کئے بغیر خطہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جائے اور علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کاازالہ کیا جائے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree