ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی جماعت اہلسنت کے رہنماوں سے ملاقات

14 ستمبر 2017
 وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کی محرم الحرام میں ہم آہنگی اور تعاون کے حوالے سے مذہبی،سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے وفد کے ہمراہ جماعت اہلسنت پاکستان کے رہنمائوں صوبائی ناظم علامہ فاروق خان سعیدی، قاری فیض بخش رضوی،علامہ رمضان شاہ فیضی،قاری مطیع الرسول سعیدی، پیر عزیز رسول سعیدی سے ملاقات کی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی،صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ملک عامر کھوکھر موجودتھے۔ ملاقات کے موقع پردونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے محرم الحرام کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شیعہ سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، جنوبی پنجاب میں شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے دشمنوں کے منصوبے ناکام بنائیں گے، اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چند دہائیوں سے عزاداری کے خلاف تکفیری فکر رکھنے والے افراد سازشیں کر رہے ہیں اور شیعہ سنی بھائی چارگی میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، جس کو ہم مل کر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت ان کالعدم دہشتگرد جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری ایکشن لے، تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر مہر سکاوت علی نے کہا کہ لاڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پر عزاداری میں بے جا مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، لہذا اس میں بھی نرمی کیجائے، گذشتہ محرم الحرام میں سکیورٹی کی صورتحال اتنی بہتر نہیں تھی اور دہشتگردی کے کچھ دلخراش واقعات بھی رونما ہوئے، علامہ فاروق خان سعیدی کا کہنا تھا کہ  محرم الحرام کے دوران شیعہ سنی اتحاد کی فضا ہموار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ملتان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، جماعت اہلسنت اپنا کردار ادا کرے گی۔ 


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree