وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواکی شوریٰ کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں صوبہ بھر سے ضلعی تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی اور حق رائے دہی کے استعمال سے آئندہ تین سال کیلئے کثرت رائے سے علامہ محمد اقبال بہشتی کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخوا کاسیکریٹری جنرل منتخب کرلیا،نو منتخب صوبائی سیکریٹری جنرل سے مرکزی سیکریٹری امور دفترعلامہ عبدالخالق اسدی نے انکے عہدے کا حلف لیا، علامہ اقبال بہشتی کے انتخاب پر مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثار علی فیضی اور دیگر رہنمائوں نے انہیں مبارک باد پیش کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ اراکین شوریٰ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں خداکی مددسے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ، انشاءاللہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین کا پیغام عام کریں گے اور جلد از جلد صوبے بھر میں مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کی کوشش کی جائے گے۔

وحدت نیوز (کراچی) شیعہ و سنی مل کر تکفیریت کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے، غدیر کادن امت کے اتحاد کا مظہر ہے، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے۔ کانفرنس میں علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، انجینئر رضا نقوی، میر تقی ظفر و دیگر علمائے کرام، خواتین، بچوں اور ایم ڈبلیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارا اصلی دشمن عالمی استکبار ہے اور اس کے ایجنٹ پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں، امت مسلمہ کے اتحاد کے دشمن ہیں، عالمی استکبار نے لبرل ڈیموکریسی کے نظام کے ذریعے دنیا کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے اصل اہداف پر عمل کرنا ہوگا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ ملت جعفریہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، کراچی سمیت پنجاب بھرسے ہمارے بے گناہ افراد کو اغوا کیا جارہا ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے، شکار پور سے گرفتار خودکش بمبار کی تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان میں اقتصادی و معاشی ترقی کے راستہ کھول دے گا۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان تافتان روڈ پر زائرین کی سہولیات کیلئے فوری اقدامات کرے، قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی بحالی کیلئے ہماری تحریک جاری رہے گی، شیعہ و سنی مل کر تکفیریت کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے، غدیر کادن امت کے اتحاد کا مظہر ہے، رسول اکرم (ص) نے 18 ذالحج کو غدیر کے مقام پر علی علیہ السلام کی ولایت کا اعلان کر کے اتمام حجت کر دیا، آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ولی فقیہہ کے دامن کو تھامیں، اللہ تعالیٰ نے آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں ہمیں عظیم نعمت سے نوازا ہے، یہ وہ شخصیت ہے کہ جس نے عالم اسلام کی آبرو بچائی ہے ورنہ عالمی استکبار نے اپنے ایجنٹ داعش، القاعدہ و دیگر تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی تھی، ہمیں چاہیئے کہ ولی فقیہہ آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں متحد ہوکر عالمی استکبار کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں۔ کانفرنس کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شاندار آتش بازی کی گئی اور جشن غدیر کی مناسبت کیک کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(سکردو) شہید منیٰ شیخ غلام محمد فخرالدین کی برسی کی مناسبت سے اسکردو میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے رکن حاجی رضوان علی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وقت گزاری میں مصروف ہے اور عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں پر کان نہیں دھر رہی ہے۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں سستی اور تعطلی اہلیان بلتستان کے ساتھ توہین اور مذاق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسمبلی سیشن میں جب بھی اسکردو روڈ کی تعمیر کی بات چلتی ہے تو نئی تاریخ کا اعلان کر کے سر سے ٹال دیتے ہیں حقیقت یہ ہے یہ صوبائی حکومت اسکردو روڈ بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ۔ حکومت چاہے تو اسکردو روڈ کی تعمیر کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے الجھایا جائے۔ حاجی رضوان نے کہا کہ سی پیک میں حقوق کے لیے صوبائی حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ حکومت سی پیک میں عوام کو حقوق دلانے کی بجائے اور عوامی تحفظات کو دور کرنے کی بجائے آواز کو دبانے کی کوشش ہو رہی ہے۔رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ شہید غلام محمد فخرالدین صرف گلگت بلتستان کا نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کا سرمایہ تھے انکی شہاد ت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے کبھی پر نہیں کیا جا سکتا ۔انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری امور تربیت خانم نرگس سجاد جعفری نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے خواتین کے شعیہ مدرسہ پر چھاپے کی شدید مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے ملت تشیع میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رھا ہے.  NAP کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے پر امن شعیہ اور اہلسنت مکتب فکر کو نشانہ بنایا جارہا ہے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں خانم نرگس کا کہنا تھا کہ اس انداز کی بلاجواز کاروائیوایوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح ہمارے حوصلوں کو توڑا نہیں جاسکتا  حکومت وقت ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے ۔

انھوں نے کہا کہ ۲ ستمبر کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئڑی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب ہاوس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر پنجاب حکومت نے رابطہ کرکے ان مسائل(عزادری میں روکاوٹ، بلا جواز گرفتاری، ذاکرین پر پابندی وغیرہ) کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر موجود حالت دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی) ملت جعفریہ پاکستان 18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت مناے گئی۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہاکہ18اٹھارہ ذوالحج تا24چوبیس ذوالحج ہفتہ ولایت منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ حج الوداع کے روز پیغمبر اکرم کے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ﷺ نے تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا جس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی۔

اٹھارہ ذوالحج کی مناسبت سے عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں ،سیمینارز،لیکچرز،اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علماء اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی نے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلانا کہاں کا اسلام ہے، دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ ’’وحدت نیوز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، مہمند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشتگردوں نے خانہ خدا میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرکے بہت بڑا ظلم کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین روز اول سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree