وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 125 اور پی پی 155 میں الیکشن ٹریبونل کی طرف سے نتائج کالعدم قرار دیے جانے کے بعد مسلم لیگ نون کے جعلی مینڈیٹ کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی اور یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ موجودہ حکومت نے انتخابی دھاندلی میں ہمیشہ الیکشن کے ’’مخصوص عملے‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں اور اب اسی پریکٹس کو گلگت بلتستان میں دہرانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔پنجاب سے ’’تریبت یافتہ ‘‘ عملے کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں فرائض سر انجام دینے محض اس لیے بھیجا جا رہا ہے تا کہ وہاں سے انتخابات کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا یہ کھیل کھیلنے کے ارادے سے باز رہے بصورت دیگربھیانک نتائج کا سامنے کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں عوامی رابطوں کے فقدان کے باعث اپنی حیثیت اور عوامی تائید کھو چکے ہیں۔ یہاں کی باشعور و باضمیر عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی انتخابی مہم سخت سست روی اور مایوسی کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

 

انہوں نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کی دھاندلی ثابت ہونے جانے کے بعد اب ان کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔مسلم لیگ نون نے پورے پاکستان میں دھاندلی کے ذریعے جعلی میندینٹ حاصل کرے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کی بے حد پذیرائی اہلیان علاقہ میں بے پناہ مقبولیت کا والہانہ اعتراف ہے۔اس وقت گلگت بلتستان کی بیشتر مقتدر شخصیات ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہو چکی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین سیاسی اعتبار سے مضبوط پوزیشن پر ہے اور علاقائی اتحادیوں سے مل کر الیکشن میں زبردست کامیابی کے آثار واضح طور پر دیکھ رہی ہے۔ اس وقت تک ایم ڈبلیو ایم نے کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کچھ نشستوں پر اپنی پوزیشن اور مشترکہ قومی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹ منٹ کا فیصلہ کیا جا سکتاہے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی دس روزہ دورہ گلگت بلتستان پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں علامہ اعجاز بہشتی پانچ روز گلگت اور پانچ روز بلتستان کا دورہ کرینگے ،جہاں عوامی اجتماعات سے خطاب اور معزیزین گلگت بلتستان سے ملا قات بھی کرینگے،گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین نے ہر فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کی جذبات ، خدمات اور اُمیدوں کو سامنے رکھ کر کیا ہے اور الیکشن میں بھی عوام اور نوجوانوں کے خواہشات کے مطابق تمام رنگ ،نسل ،زبان، مذہب اور شخصیت سے بالا تر ہو کر قابل، لائق اور تعلیم یافتہ لوگوں کو ٹکٹ دیئے ہیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے عوام کے مسائل کو حل کر سکیں۔علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ کہ گلگت بلتستان کے جوانوں کے چہرہ کا نور یمن کے جوانوں سے ملتا ہے، ان کے عزم حزب اللہ سے ملتے ہیں اور ان کے صبرو شجاعت کربلا والوں سے ملتا ہے ، اب مجھے ان کے چہروں سے مجلس وحدت مسلمین کی جیت نظر آرہی ہے۔

وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری امورخارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کے دفتر لبنان و شام کے مسئول علامہ سید علی الحکیم سے ملاقات کی، ملاقات میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاوہ ازیں سیکریٹری امور خارجہ نے پاکستان کی یمن جنگ میں سعودی عرب کے بار بار اصرار کرنے شمولیت اختیار نہ کرنے کو ملت پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔ اور کہا کہ پاکستانی عوام اس وقت بیدار ہے اور وہ جانتی ہے کہ ہمارے مفادات کس کے ساتھ وابستہ ہیں اور عوام اب برادر اسلامی ممالک کے ساتھ برابری کے سطح کے تعلقات چاہتی ہے۔ اور اب وہ دور نہیں رہا کہ جب دوسرے ممالک کے کہنے پر ہم اپنی افواج ان کی لڑی جانی والی جنگ میں دھکیل دیتے تھے۔ لہذا اب بیداری و شعور کا زمانہ آگیا ہے اور اقوام عالم بہت تیزی کے ساتھ عالمی حکومت اسلامی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر صاحب نے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہم مظلومین کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ طبقہ کہ جو تبدیلی کا خواہاں ہے۔ اور انشاء اللہ فتح مظلومین کی ہوگی۔

وحدت نیوز (لاہور) دشمن پاکستان کو مختلف مسائل میں الجھا کر در اصل اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے،پاکستان کو پرائی جنگ میں دھکیل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی کو شش کی جارہی ہے،حجاز مقدس کو کوئی خطرہ نہیں،البتہ بادشاہت کو لاحق خطرات خاندانی ہیں،یمن سے زیادہ خطرہ بادشاہوں کو اپنے عزیزوں سے ہے جو بغاوت کے لئے کمر کس چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے لاہور پریس کلب میں مجاہد ملت علامہ عبد الستار خان نیازی مرحوم کی برسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اہلسنت اور اہل تشیع متحد ہیں،وہ کسی بھی سازش کا حصہ بننے کو تیار نہیں،پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہے،ایسے میں پاک فوج کو پرائی آگ میں دھکیلنے کی صدائیں دینے والی کالعدم جماعتیں دراصل دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا چاہتی ہیں،افواج پاکستان اس ملک کی بقا کی ضمامن ہے،یمن میں جاری جارحیت سے اتحادی ممالک پیچھے ہٹنا شروع ہو گئے ہیں،یمن حملے کا پلان امریکہ اور اسرائیل کا ہے اور اس جنگ کوامریکیوں اور صیہونیوں کی بھر پور حمایت و تائید حاصل ہے،علامہ شہیدی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ دشمن کی چال کو سمجھیں اور اسلام کو درپیش مشکلات کا مل کر مقابلہ کریں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے سیکریری جنرل احسن عباس رضوی نے کہا کہ ضلع ملیر کے عوام برسراقتدار اور صاحب اختیار سیاسی جماعتوں کے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھائے جارہے ہیں ، کڑوڑوں روپے فنڈز حاصل کرنے والے عوامی نمائندے سیوریج کے ناقص نظام کی درستگی میں ناکام ہیں ، جعفرطیارواٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر باعث تشویش ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے وحدت ہاوس میں ضلعی کابینہ کے اراکین سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شیش محل اسٹاپ پر سیوریج کا پانی نے مکینوں اور مسافروں کی زندگی اجیرن کردی ہے، دو ، دو فٹ کھڑا گندہ پانی ٹرانسپورٹ کی روانی سمیت پیدل مسافروں کو بھی شدید متاثر کررہا ہے، بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ گذشتہ ماہ جعفرطیارواٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام کے آغاز کے بعد علاقہ کے عوام دشمن عناصرحرکت میں آگئے،اور انہوں نے اس انتہائی اہم پروجیکٹ کے راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں ، جس کی ہم شدید الفاظ می مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ رکھنے کے دعویدار جماعتیں اس وقت کہا تھیں جب اہلیان جعفرطیارگدھا گاڑی بانوں سے پانی خرید کے استعمال کرتے تھے، انہوں نے ان سازشی عناصرکو متنبہ کیا کہ وہ بعض آجائیں ورنہ انکے مکروہ چہرےعوام کے سامنے آشکار کیلئے جائیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے کونسلرحلقہ ۱۲کوئٹہ کربلائی رجب علی نے اپنے ایم بیان میں کہا ہے کہ سنجیدہ اور اصولی سیاست ہی مہذب قوموں کی پہچان ہے۔ قیام امن کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ قومی سطح کی پالیسوں کو نہ صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کا عکاس ہونا چاہیے، بلکہ عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کے پائیدار حل کا ضامن ہونا چاہیے۔ یہ پالیسیاں محض فائلوں تک محدود نہیں ہونی چاہیں بلکہ ان پر عمل درآمد کرکے ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔ حقیقی جمہوریت کا مطلب عوام کے یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے، تاکہ معاشرے میں نابرابری کی صورتحال ہی پیدا نہ ہو۔ ہمارا محور امن پسندی، بھائی چارگی اور رواداری ہونا چاہیے۔ محاذ آرائی اور مفادات کی سیاست نے ہمیں پسماندگی میں دھکیل دیا ہے۔ ہمیں اپنے ماضی سے سبق لیتے ہوئے اپنے مستقبل کا ازسر نو تعین کرنا ہوگا۔ مفاہمتی سیاسی عمل کا تسلسل ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے۔ سیاست میں مثبت فیصلے آنے والے وقتوں میں یاد رکھے جائیں گے۔ غربت، پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے عوام معاشرتی بُرائیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کے لیے عوام کے مسائل اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے۔ تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ استحکام مادر وطن ہو یا بقاء جمہوریت ہو، ہمیں ہر کٹھن گھڑی میں اپنا کلیدی کردار بطریق احسن ادا کرنا چاہیے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree