انقلاب اسلامی ایران خدا کے وعدے اور اسکے قوانین پر عمل کرنے کی وجہ سے کامیاب ہوا، حجت الاسلام استاد احمد مقیمی

06 جون 2024

وحدت نیوز(اصفہان) ایم -ڈبلیو-ایم شعبہ اصفہان کی طرف سے امام خمینی کی برسی کا انعقاد۔استاد حوزہ جناب محمد مقیمی نے امام خمینی ؒ کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ نے انقلاب اسلامی ایران کو خدا کے وعدے اور اسکے قوانین پر عمل کرتے ہوئے کامیاب بنایا۔وحدت نیوز تفصیلات کے مطابق 3 جون 2024 بروز سوموار مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے امام خمینی رہ کی 35ویں برسی کے موقع پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف برادر محمد مرزوقی نے حاصل کیا۔انکے بعدسیمینارکے مہمان خصوصی استاد احمد مقیمی صاحب (مشاور ثقافتی و ارشاد اسلامی) نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں امام خمینی کی خصوصیات میں سے دو خصوصیات پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی کی دو مہم خصوصیات تھیں جن کی وجہ سے انقلاب اسلامی کی کامیابی کا پرچم بلند ہوا، ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ اپنے وجود میں خدا پر ایمان کامل رکھتے تھے، امام خمینی حقیقی معنوں میں مومن تھے۔امام خمینی کی دوسری خصوصیت یہ تھی کہ امام ہمیشہ اسلام کے روشن مستقبل پر امید رکھتے تھے۔انہوں نے اپنے گفتگو میں مزید بیان کیا کہ جو انسان خداوند متعال کے وعدے اور قاعدے پر عمل کرتا ہے تو خداوند متعال ان کی مدد کے لئے میدان میں آتا ہے ، ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس سنت الٰہی اور وعدہ الہی کو پہچانیں تاکہ ہم زندگی میں ان پر عمل کر کے کامیاب ہو سکیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں شھید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھ شہید ہونے والوں، کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئی فرمایا کہ وہ شہداء خدا کے وعدے اور قاعدے پر عمل کرتے ہوئے سعادت کی منزل پر پہنچے اور دنیا والوں کے لیے ہمیشہ یادگار بن گئے، اور خدا اسی طرح اپنا وعدہ پورا کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کے حق کے راستے میں سختیاں ضرور پیش آئیں گی جس طرح پہاڑی کی بلندی پر چھڑتے ہوئے جتنا اوپر جائیں گے اتنا سخت ہوتا جاتا ہے اور پھر آخر میں جب انسان بلندی پر پہنچ جاتا ہے تو کامیاب ہوتا ہے اس طرح وعدہ الہی کے محقق ہونے کے لئے سختیاں ضرور پیش آئیں گی پر اگر آپ خدا پر ایمان اور امید کامل رکھیں گے تو آپ کا مستقبل روشن ہوگا اور خدا کا قول سچا ہوگا۔آخر میں انہون نے دعائیہ کلمات سے سیمینار کا اختتام کیا ،جسلے کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول سید محسن رضا نقوی نے مھمان خصوصی سمیت حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ پروگرام کی نظامت کے فرائض برادر عارف حسین نے انجام دے رہے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree