Print this page

خدا نے مودی جیسے مست ہاتھی کو جو طاقت کے نشے میں تھا دھول چٹائی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس کا سینیٹ سے خطاب

19 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا نے مودی جیسے مست ہاتھی کو جو طاقت کے نشے میں تھا دھول چٹائی ہے، جب وہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کو بگاڑنا چاہتا تھا، ساؤتھ ایشیاء اس پورے براعظم ایشیاء کا دل ہے جہاں پر پاکستان واقع ہے اگر یہاں طاقت کا توازن بگڑ جائے تو پورے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا، مودی نے یہ بدعت بھی شروع کی کہ وہ خود حادثے کا اعلان کرے گا، خود ہی الزام لگائے گا اور پھر خود ھی جج بن کر سزا دے گا، جس طرح ایک وقت میں امریکی صدر کہتا تھا کہ ہمیں جہاں سے خطرہ محسوس ہو گا ہم اٹیک کریں گے۔

مودی بھی یہی سوچ رہا تھا کہ ہندوستان شاید جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی طاقت بن چکا ہے اور وہ بھی جس پر حملہ آور ہو جائے گا اسے کسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، وہ اس خطے کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا، لیکن یہ اس کی بھول تھی، ہماری افواج اور عوام نے ملکر ایسا دندان شکن جواب دیا ہے اور اس خطے میں طاقت کے توازن کو بگڑنے نہیں دیا، اس دلیرانہ جواب سے مودی کے ناپاک عزائم اور آرزو خاک میں مل گئے، مودی یہ نہ سمجھے کہ اس کا چھ لاکھ پاکستانی فوج سے مقابلہ ہے نہیں، 24 کروڑ  پاکستانیوں سے مقابلہ ہے اور وہ کبھی ہم سے جیت نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر تسلط کا غلبے کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں سیاسی اور معاشی طور پر بھی اپنے اوپر غلبہ نہیں آنے دینا، ابھی ہم نے پاکستان کو جس طرح ڈیفنس میں ثابت کیا ہے اور انڈیا کو شکست دی ہے، ہمیں دنیا کے اندر سیاسی استقلال بھی چاہیے۔

پاکستان میں سیاسی استقلال اس وقت آئے گا جب پاکستان میں الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے، آئین کی بالا دستی ہو گی، ہمسایہ ملک پر ایسا شخص مسلط ہے جس کا نام مودی ہے، اس کی ذات میں نفرت، بغض اور کینہ ہے، وہ قاتل تھا گجرات کے عوام کے حق کا قاتل، یہ پہلی اور آخری بار نہیں، مودی پھر شرارت اور زیادتی کی کوشش کرے گا کہ پاکستان کو نیچا دکھائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھر کو منظم کرنا پڑے گا ہمیں باقاعدہ سینیٹ کو چاہیے بلوچستان جائے وہاں کے عوام سے ملے لوگوں سے ملے انگیج کرے اور بلوچستان کے حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرے، امن و امان کے لیے آگے بڑھے، کے پی کے کے اندر جائیں پورے پاکستان میں جائیں جی بی جائیں، لوگوں کو آن بورڈ لیں، اپنے ہاؤس کو ان ارڈر کریں تاکہ ہم اس سے خطرے کا مقابلہ کر سکیں ۔

جس کو ہم نے شکست دی ہے، وہ زخمی سانپ کی طرح پڑا ہوا ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے اگر ہم سمجھ کر سو جائیں گے کہ انڈیا کو شکست دے دی ہے نہیں دشمن کے مقابلے میں جو سو جاتا ہے وہ پھر زیادہ وقصان اٹھاتا ہے، آپ یقین مانیں جنگ احد ہمارے سامنے ہے ایک ذرا سی بھول ہوئی، اللہ کے نبی نے کہا تھا اس درے کو نہیں چھوڑنا ہے، چھوڑا بہت بڑی ضرب لگی، کتنی عظیم شخصیات شہید ہوئیں اور وہاں پر ہم نے کتنا نقصان اٹھایا مودی پورے خطے کے اندر جو ایک بہت بڑی چینج لانا چاہتا تھا اسرائیل اور امریکہ اس کے ساتھ تھے، ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ امریکہ ہمارا دوست نہیں ہے، اس وقت تک اس نے آنکھیں بند کر رکھی تھیں اور گرین سگنل دے رہا تھا جب تک انڈیا کو مار اور کاری ضرب نہیں لگی، جب تک انڈیا شکست کی طرف نہیں جانے لگا، اس نے فورا کہا کہ جنگ بندی کرو، ہمیں اپنے دوستوں اور دشمن دونوں کو پہچاننا چاہیے، جو قوم سو جاتی ہے ہمیشہ شکست کھا جاتی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree