Print this page

امریکی ثالثی محض ہندوستان کو پاکستان کے شیر جوانوں کے غیض و غضب سے بچانے کے لئے تھی، سید ناصرشیرازی

17 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما، رکن شوری عالی سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ہدیہ الھادی کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے ۔اے پی سی کا عنوان پاک بھارت جنگ کے تناظر میں ہندوستان کو پیغام تھا ۔کانفرنس میں ملکی سطح کی اکثر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگرچہ یہ بہت اہم فتح ہے لیکن اس جنگ سے حاصل شدہ کچھ سبق بہت اہم ہیں۔ہمیں دشمن شناسی کی ضرورت ہے۔صرف اسرائیل اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ نہیں بلکہ امریکی سرپرستی کے ساتھ یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی ۔امریکی ثالثی محض ہندوستان کو پاکستان کے شیر جوانوں کے غیض و غضب سے بچانے کے لئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دارالحکومت پر حملہ ہوا ہے اور اس کو جواب ابھی باقی ہے ۔انہوں نے ایران، چین  کے دوستانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے بہترین علاقائی تعاون پر زور دیا ۔

انہوں نے عالم اسلام کی ٹرمپ کے ہاتھوں شرمناک اطاعت پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اس کہ ذمہ داری اسی نظریہ پر عمل سے مربوط ہے ۔انہوں نے منتظمین کو شاندار وحدت کے اس مظاہرے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے قوم ،وطن اور مسلح افواج کے ایک پیج پر ہو کر دشمن کے مقابلہ کہ ضرورت پر زور دیا  ۔

انہوں نے آئین پاکستان پر اس کی روح کے مطابق عمل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔۔کانفرنس میں جماعت اسلامی سے لیاقت بلوچ، سابق امیر سراج الحق، پیپلزپارٹی سے قمر زمان کائرہ، تحریک انصاف سے پیر نور الحق قادری، تحریک اسلامی سے علامہ عارف حسین واحدی، اہلحدیث سے علامہ روپڑی ،متحدہ جمعیت اہلحدیث سے اسامہ ضیا بخاری  سمیت دیگر جماعتوں کے درجنوں راہنما شریک تھے۔آخر میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree