وحدت نیوز (کوئٹہ) پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوگیا ہے، بلوچستان اسمبلی میں ن لیگی وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کے پاس جمع کروائی ، تحریک عدم اعتماد پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سمیت کل 14اراکین کے دستخط موجود ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے دیگر اراکین اسمبلی سے روابط مزیدتیز کردیئے ہیں، آغا رضا اور عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے بھی بعض اراکین اسمبلی سے رابطوں کا دعویٰ کیا ہے۔
ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے تحریک عدم اعتماد داخل کروانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتمادکا فیصلہ اصولوں کی بناد پر کیا گیا، وزیر اعلی کو صوبے کے امن وامان سے کوئی غرض نہیں وہ اپنےصوبے سے زیادہ دوسرے صوبوں پائے جاتے ہیں ، نواب ثنااللہ زہری نے مخصوص علاقوں تک ترقیاتی منصوبوں کو محدود کر رکھا ہے ،صوبہ شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے بے روزگاری امن وامان ،پانی بجلی انفرسٹکچرکی صورت حال تشویش ناک ہے ، آغا محمد رضانے مزید کہا کہ نا ہی وزراء اپنے دفاتر میں موجود ہیں اور نا ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان اسمبلی آنے کی زحمت کرتے ہیں، ایسے حالات میں اس آئینی اقدام کے سوا کوئی چارہ نظر نہیں آرہا تھا، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتمادایک آئینی اقدام ہے اس کے پیچھے کوئی خفیہ قوت کارفرما نہیں ۔