Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی اٹک میں سید ہادی شاہ نقوی مرحوم کے فرزندگان سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی

29 April 2024

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی کی وفد کے ہمراہ اٹک میں مرحوم سید ہادی شاہ نقوی کی رہائش گاہ آمد صوبائی صدر مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور ان کے بیٹوں سے تعزیت پیش کی ۔ صوبائی صدر ایک روزہ دورے پر اٹک تشریف لائے جہاں انہوں اپنے تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ اٹک شہر کی فعال سماجی شخصیت مرحوم ہادی شاہ کی رحلت پرمرحوم کی رہائش گاہ جاکر ان کے فرزندوں سے تنظیمی ساتھیوں سمیت اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ ہادی شاہ مرحوم کے فرزندوں نے صوبائی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آکر فاتحہ خوانی کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree