Print this page

ایسی کوئی بھی قانون سازی قبول نہیں جس سے ملک میں بدامنی، انتشار، تفریق اور تقسیم کا باعث بنے، شیخ احمد نوری

20 جنوری 2023

وحدت نیوز(سکردو) رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کے ذریعے 298 اے میں قومی اسمبلی سے ہونے والی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ ایسی کوئی بھی قانون سازی قبول نہیں جس سے ملک میں بدامنی، انتشار، تفریق اور تقسیم کا باعث بنے۔

 انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں اور دیگر متعلقہ فورم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینٹ سے اس متنازعہ بل کو کسی صورت پاس نہ کرے۔ متنازعہ اور ناقص ترامیم کے ذریعے مسلمہ مکاتب کے عقائد و نظریات پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے متنازعہ ترمیمی بل وطن عزیز کی بدنامی کا باعث بنے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان، مذہبی یکجہتی کے تحفظ اور تکفیری سوچ کے حامل عوامل کے خاتمے کے لئے ایسے متنازعہ بل کو مسترد کرنا بہت ضروری ہے۔ وطن عزیز ایسے کسی قانون کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree