Print this page

کربلا کی سر زمین پر دو کروڑ انسانوں کا اجتماع تاریخ انسانی کا غیر معمولی واقعہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

16 دسمبر 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں چہلم شہدائے کربلا کے پر امن انعقادپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور سیکورٹی پر مامور جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر حق وصداقت اور پیغام حسینیت کی سربلندی کے لئے جوعالمگیر تاریخی اجتماعات منعقد ہوئے اسے عالمی میڈیا نے نظر انداز کردیا یہ وہی میڈیا ہے کہ اگر کہیں پانچ سو بندے بھی جمع ہوجائیں تو ان کے کیمروں کا رخ ادھر ہوجاتا ہے۔کربلا کی سر زمین پر دو کروڑ انسانوں کا اجتماع تاریخ انسانی کا غیر معمولی واقعہ ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں عاشقان اہل بیت نے دہشت گردی اور بم دہماکوں کے خوف کو پیروں تلے روند کر جرئت و استقامت کی نئی تاریخ رقم کی۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود عرب شیوخ کو شکار کھیلنے کی کس نے اجازت دی ہے؟ کیا قانون فقط غریبوں کے لئے ہے اور بااثر لوگ قانون سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔

 

دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کوخوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانا چاہیے۔غربت و افلاس کے مارے ہوئے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی محال ہوچکا ہے جبکہ ارباب اقتدار کے شاہانہ اخراجات میں کہیں کمی دیکھنے میں نہیں آرہی، تھر میں بھوک افلاس کے مارے عوام کی بلکتی لاشیں عذاب الٰہی کو دعوت دے رہی ہیں جبکہ بلوچستان کے محروم علاقے بھی تھر کامنظر پیش کررہے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree