Print this page

اسلام ناب محمدی(ص)میں شکست نا م کی کوئی شے نہیں پائی جاتی،علامہ مختار امامی

08 اپریل 2014

وحدت نیوز(کراچی) حضرت امام خمینی (رہ) وہ عظیم ہستی کہ جنہوں نے پروردگار عالم سے جو عہد و پیمان باندھا تھا اور اس کی راہ میں جو عظیم جدوجہد کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی راہ خدا میں جدوجہد ہمارے لئے واضح مثال ہے کہ استعمار و استکبار چاہئیے جتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو، خواہ وہ کتنا ہی خدائی کا دعویٰ کرے مگر وہ حق کے سامنے نہیں ٹہر سکتا، اسے فنا ہونا ہی ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کےزیر اہتمام امام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال میں معرفت خط امام خمینی ؒ سیمینار کے شرکائے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج بھی عالمی استعمار و استکبار اور اسکے سرپرست شیطان بزرگ امریکا اور اسکے مقامی نمک خوار ایجنٹوں کے مقابلے میں مبارزہ کی راہ میں حضرت امام خمینی (رہ) کے عظیم خط کی معرفت اور حقیقی معنوں میں پیروی و گامزن ہونے کی ضرورت ہے کہ جس کے بغیر عالمی استعمار کے ساتھ مبارزہ ممکن نہیں۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ اسلامی ناب محمدی میں شکست نام کی کوئی چیز نہیں ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ لبنان میں چند ہزار حزب اللہ کے جوان خطِ ولایت فقیہ و ولی فقیہ زمان رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی پیروی کرتے ہوئے پورے خطے میں ہر ہر محاذ پر عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کو شکست سے مسلسل دوچار کرتے چلے آئیں مگر ہم ناکام ہو جائیں، نہیں ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا بشرط یہ کہ ہم پانچ کروڑ شیعہ پاکستان میں خطِ ولایت و ولی فقیہ پر اخلاص کے ساتھ گامزن ہو جائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree