Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنما معمبر رضا نقوی کے والد کے انتقال پر چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

24 فروری 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری نشرواشاعت معمبررضا نقوی کے والد بزرگوار کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کی مرحوم کے گھر آمد اور مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت ۔

آفاق احمد نے مرحوم کے پسماندگان سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ خداوند متعال مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree