Print this page

کراچی اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی نا اہلی کا بین ثبوت ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

06 جون 2017

وحدت نیوز(خیر پور) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کنب، رانی پور اور خیرپور میں منعقدہ پروگرامز سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم منور جعفری، صوبائی سیکرٹری تربیت مولانا محمد نقی حیدری، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مولانا سعید احمد، ضمیر حسین، مولانا ملازم حسین و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان ہمیں تقویٰ اور تہذیب نفس کا درس دیتا ہے، انسان نفس امارہ کا غلام بننے کی بجائے اس پر حاکمیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا عبدصالح بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ عصر حاضر میں معیار حق ہیں، جنہوں نے خالص محمدی اسلام کی ترویج کی۔ امام خمینیؒ نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں شیطان بزرگ اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں دن دہاڑے معصوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، خاتون پر گولیاں چلانے والے بزدل اور انسانیت سے عاری ہیں۔ کراچی اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی نا اہلی کا بین ثبوت ہیں۔ ایک طرف آپریشن رد الفساد جاری ہے تو دوسری طرف فساد بھی جاری ہے۔ آپریشن رد الفساد کے باوجود دہشت گردی کے سانحات سوالیہ نشان ہیں۔ کوئٹہ سانحہ بلوچستان میں گذشتہ انیس سال سے جاری دہشت گردی کا تسلسل ہے جس میں سینکڑوں معصوم انسان بے جرم و خطا مارے گئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree