حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے، علی حسین نقوی

09 جون 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے کراچی میں رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے، کے الیکٹرک کو حکومت اپنی تحویل میں لے کر یہ مسئلہ حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولٹیکل کونسل کے اجلاس میں کیا جس میں مہدی عابدی، علامہ مبشر حسن، یعقوب حسینی، میر تقی ظفر سمیت دیگر موجود تھے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور مجرمانہ غفلت کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور صارفین کو بھیجے جانے والے اضافی بلوں کا نوٹس لیا جائے، گرمی کی شدت میں طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ماہ رمضان کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ ختم کردی جاتی تھی، لیکن موجودہ حکومت نے یہ سہولت چھین کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک کے ذمہ دارن سے بات ہوگئی ہے اور رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، تاہم بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ جاری ہے اور عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کے الیکٹرک مافیا وزیراعلیٰ سے بھی زیادہ طاقتور اور با اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ماہ رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے واضح اعلان کے بعد بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا وہی سلسلہ جاری ہے، ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر عوام کا تمسخر نہ اڑایا جائے، صوبہ سندھ میں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جائے، تاکہ عوام کو گرمی کی اس شدت میں اس اذیت سے نجات حاصل ہو سکے۔ علی حسین نقوی نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے غیر اعلانیہ اور غیر مساوی لوڈشیڈنگ کرنے پر نیپرا کو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree