Print this page

جھوٹ بولنے کے جرم میں نواز شریف پر آرٹیکل 62،63 کے تحت کاروائی کر کے نااہل قراردیا جائے، ایم ڈبلیوایم لاہور

30 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماوں رانا ماجد علی ،رائے ناصرعلی کی وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت ،مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور بے حسی ملک کو بڑے بحران سے دوچار کرنے کا پیش خیمہ ہے یہ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور ان کا یہ خواب کبھی پورا نہ ہوگا ملک میں حقیقی تبدیلی تک ہمارا آئینی و قانونی جدو جہد جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو بدنام کرنے اور پارلیمنٹ  جو ایک مقدس ایوان ہے میں سفید جھوٹ بولنے پر نام نہاد موجودہ وزیر اعظم پر آرٹیکل 62،63  کے تحت کاروائی کر کے نااہل قرار دینا چاہیے پاکستانی غیرت مند قوم اب ان ملک دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی دیور کے مانند متحد ہے    ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree