Print this page

ایک گذرجانے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف نہ ملنا عدالتی نظام پر بدنما داغ ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

15 جون 2015

وحدت نیوز (لاہور) سانحہ ماڈل ٹاوُن کو ایک سال گذر گئے لیکن شہداء کے ورثا آج بھی انصاف کے طلبگار ہیں،ماڈل ٹاوُن کے قاتلوں کو من پسند جے آئی ٹی کے ذریعے کلین چٹ دے کر انصاف کا قتل عام کیا گیا،ہم شہداء کے ورثا کیساتھ ہیں اور اس ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے،سانحہ ماڈل ٹاوُن کے مرکزی کرداروں کو اہم عہدوں پر فائز کر کے پنجاب حکومت نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیے،ن لیگ ملک ھر میں غندہ گردی اور دھونس دھاندلی سے اقتدار کو طول دینے کے درپے ہیں،لیکن یہ ان کی بھول ہیں کہ جب خلق خدا انصاف کے لئے گھروں سے نکلیں گے تو یہ ظالم اور جابر گروہ سامنا نہیں کر پائیں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ اپنے سیاسی حریفوں کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،جب کہ اس کے برعکس پنجاب میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،پنجاب کا ایک وزیر جو سانحہ ماڈل ٹاوُن کا مرکزی کردار ہے ان دہشت گرد ٹولے کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے،ہمارے بے گناہ افراد کو بغیر کسی وجوہ کے پابند سلاسل کیا جا رہا ہم حالات کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں،ایک مخصوص سوچ اور فکر کو ملک پر مسلط کرنے کی مکمل منصوبہ بندی جاری ہے،علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاوُن کے شہدا ء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ استقامت کے ساتھ ان ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کر رہے ہیں انشااللہ مظلوموں کی فریاد کو اللہ ضرور سنے گا اور ان یہ ظالم گروہ نشان عبرت بنے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree