Print this page

ایم ڈبلیوایم مونا سیداں یونٹ ضلع منڈی بہاؤالدین کی تنظیمی تربیتی نشست، مرکزی رہنماؤں کا خطاب

02 مارچ 2022

وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین)مجلس وحدت مسلمین مونا سیداں یونٹ کی جانب سے تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس نشست میں مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ تربیت اور آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی معاون سیکریٹری تنظیم سازی نے شرکت کی ۔مونا سیداں یونٹ کے برادر وجیہ شاہ صاحب نے مونا سیداں یونٹ کی فعالیت اور تنظیمی مشکلات بیان کیں اور تربیتی فقدان اور مرکز کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مرکزی شعبہ تربیت اس حوالے سے اس علاقے میں ورک کرے ۔نوجوان نسل کے لئے کوئی پروگرام ترتیب دے ۔جس سے نوجوانوں کو جذب کیا جاسکے ۔ مثال کے طور پر یہاں اس علاقے میں سوالنامہ تیار کرے اور انعامات رکھے ۔ ایک ماہ بعد وہ سوالنامہ پر کر کے بچے اور جوان شعبہ تربیت کو ارسال کریں اور شعبہ تربیت اس کے بعد نقدی اور غیر نقدی انعامات کا اعلان کرے ۔ اس سے جوان جذب ہوں گے ان شاءاللہ ۔

 مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے اخلاقی درس دیا اور وجیہ شاہ کی تجاویز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرکزی سیکریٹری تربیت کو اس موضوع سے آگاہ کریں گے ۔ آخر میں آصف رضا ایڈووکیٹ مرکزی معاون سیکریٹری تنظیم سازی نے تنظیمی فعالیت اور مونا سیدان یونٹ کی دلچسپی پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا کام جاری رکھیں ۔ صوبہ اور مرکز آپ کے ساتھ ہے ۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی برادر آصف رضا نے یونٹ کے برادران کو بریف کیا ۔اور کہا کہ اگلی میٹنگ ضلعی سیکریٹری جنرل کے ساتھ ہو گی ۔ میں صوبائی سیکریٹری جنرل اور مرکز سے ایک شخصیت کے ہمراہ حاضر ہوں ۔ آخر میں مونا سیداں کے برادران کا مرکزی وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو سیشن ہوا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree