Print this page

ایم ڈبلیوایم اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرے گی، ظہیرعباس نقوی

04 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مرکزی آفس میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل انجینئر ظہیر عباس نقوی، علامہ محمد جان حیدری سمیت معزز عمائدین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے تمام شرکاء نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور اور منظم انداز میں حصہ لینے کا اعادہ کیا اور مکمل ہم آہنگی اور تعاون کا یقین دلایا۔ ہر یونین کونسل کے کارکنوں اور عمائدین کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس موقع پر ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل انجینئرظہیر عباس نقوی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرے گی ۔ اقدار کی سیاست سے معاشرہ سازی کریں گے۔ اہل قابل اورعوام دوست امید وار میدان میں اتریں گے کیونکہ یہ الیکشن ہماری ملت کی سیاسی طاقت کا بھرپور اظہار اور مضبوطی کا باعث ہوں گے۔

 اجلاس سے آغا احمد نوری نے بھی خطاب کیا اور امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام کی سیاسی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree