Print this page

ایم ڈبلیوایم کی سینکڑوں کارکنان پر مشتمل ریلی پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی

27 اگست 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین اور کارکنان پر مشتمل سینکڑوں کارکنان کی بڑی ریلی پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے انقلاب مارچ میں شامل ہوگئی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ  سے G - 6/4سے نکالی گئی ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی، علامہ احمد اقبال، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ عبد الخالق اسدی ، علامہ ضیغم عباس، اقرار ملک، نثار فیضی سمیت دیگر رہنما شامل تھے، بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں ، کاروں اور ویگنوں پر سوار سینکڑوں کارکنا ن پرجوش انداز میں پارلیمنٹ ہاوس پہنچے، جن کے ہاتھوں میں مجلس وحدت کے پرچم موجود تھے، شرکاء گو نواز گو، قاتل حکومت نامنظوراورلبیک یا حسین ع کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree