Print this page

ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرانجینئر حمید حسین کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور آئی جی خیبر پختونخواہ کے ہمراہ پارہ چنار ضلع کرم کا دورہ

02 مئی 2025

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور آئی جی خیبر پختونخواہ کے ہمراہ پارہ چنار ضلع کرم کا دورہ،اس دوران انجینئر حمید حسین طوری نے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک اہم جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹل پارہ چنار روڈ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ ہماری شہ رگِ حیات ہے۔ اس کی سلامتی اور بحالی ہمارے لیے قومی وقار اور عزت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چپھری سے لے کر تری منگل تک تمام راستوں کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے اور فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنار کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال اپگریڈیش، ادویات کی فراہمی، آکسیجن پلانٹ و دیگر سہولیات کی فوری فراہمی پر تفصیلی گفتگو کی، ایم این اے انجینئر حمید حسین نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ سید شہاب علی شاہ، آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور دیگر فوجی و سول آفسران کے ہمراہ لوئر کرم صدہ میں منعقدہ جرگے میں بھی شرکت کی۔ انجینئر حمید حسین نے مرکزی امام جمعہ والجماعت آغائے فدا حسین مظاہری سے ملاقات کی اور انکی احوال پرسی اور عیادت بھی کی۔ ضلعی آفس میں عمائدین اور مشران سے بھی ملاقات اور مسائل پر تفصیلی گفتگو۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree