Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نےجیل بھروتحریک میں ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی

24 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کیئے وعدے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی میں گرفتاری دی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم ہر اول دستہ ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کو گرفتاری دی تو اس دوران کارکنوں نے نعرہ حیدری یاعلیؑ کے نعرہ لگائے، لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند کیں۔

کارکنوں کے نعروں کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور پولیس وین میں سوار ہو گئے۔ خیال رہے کہ پنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree