Print this page

آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے علامہ غلام مصطفی انصاری کا قرنطینہ سینٹر ملتان کا دورہ، ایم ڈبلیوایم کی فلاحی خدمات کی تعریف

26 مارچ 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام قرنطینہ سنٹر ملتان کے باہر لگائے گئے کیمپ کے چھٹے روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ،صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل اور کیمپ انچارج مرزا وجاہت علی،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر برادر شہریار حیدر ،وحدت یوتھ کے رہنما تیمور علی اور امامیہ سکاوٹس سمیت دیگر موجود تھے۔کیمپ کے چھٹے روز بھی ہزاروں روپے کی مالیت کا سامان زائرین اور طلاب میں تقسیم کیا گیا۔ کیمپ کے چھٹے روز آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے علامہ غلام مصطفی انصاری اور وائس آف سالاران ملتان ڈویژن کے رہنما سید آل رضا کاظمی نے کیمپ کا دورہ کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree