علامہ اقتدار نقوی کی چیف رپورٹر روزنامہ خبریں سے ملاقات ، زائرین کے خلاف شائع متعصبانہ خبرکی مذمت

26 مارچ 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی وفد کے ہمراہ روزنامہ خبریں کے دفتر پہنچ گئے، چیف رپورٹر سجاد بخاری سے ملاقات، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زائرین کے خلاف خبریں اخبار میں لگنے والی خبر کی مذمت، ادارے کی جانب سے ایسی خبریں تعصب پر مبنی ہیں خبریں اخبار اس پر وضاحتی بیان شائع کرے۔

 تفصیل کے مطابق دو روز قبل خبریں اخبار میں زائرین سے منسوب ایک من گھڑت اور تعصب پر مبنی خبر شائع ہوئی جس میں مبینہ طور پر زائرین کی جانب سے لڈو اور کیرم بورڈ کا مطالبہ کیا گیا جس پر مذہبی حلقوں میں شدید تشویش پیدا ہوئی، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی خبریں اخبار کے دفتر پہنچے اور چیف رپورٹر سے ملاقات میں اس خبر کی سختی سے مذمت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینیئر مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔

چیف رپورٹر نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو یقین دلایا کہ جس رپورٹر کی جانب سے یہ خبر لگائی گئی ہے اُس کے خلاف ادارہ ایکشن لے گا اور آپ کا وضاحتی موقف شائع کیا جائے گا۔ جس پر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں 1270 افراد موجود ہیں لیکن یہ سارے زائرین نہیں ہیں اور ان سب کو زائرین کہنا سراسر زیادتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان میں تقریبا 700 افراد زائرین اور طلاب ہیں جبکہ باقی 570 افراد وہ ہیں جو غیرقانونی طور پر ایران میں چھپے ہوئے تھے یا وہ لوگ جو غیرقانونی طور پر ایران جانے کے خواہشمند تھے جن کا زائرین سے کوئی تعلق نہیں بلکہ زائرین ایسے افراد کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ ایسے افراد سنٹر کا ماحول خراب کررہے ہیں اور آئے روز لڑائی جھگڑا ان کا معمول بن چکا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو اس طرح غلط ڈیمانڈ کررہے ہیں لہذا اس طرح کی خبریں تعصب پر مبنی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree