وحدت نیوز (گلگت) گلگت یوتھ موومنٹ کے ایک نمائندہ وفد نے آج صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر جناب میثم کاظم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصاً لینڈ ریفارم ایکٹ، منرل ایکٹ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنما احسان ایڈوکیٹ کی گرفتاری و رہائی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے ان قوانین کے ممکنہ اثرات اور عوامی تشویش سے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا۔
گلگت یوتھ موومنٹ نے جناب میثم کاظم صاحب کی جانب سے ایوان کے اندر اور باہر عوامی مسائل پر جرأتمندانہ مؤقف اپنانے پر ان کی سیاسی بصیرت، عوامی احساس اور استقامت کو سراہا۔
یوتھ موومنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی عوامی حقوق، قانون کی بالادستی اور آئینی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔