وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر زائرین اربعین کربلائے معلیٰ کے زمینی راستوں کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ زمینی راستے جلد از جلد کھولے جائیں تاکہ زائرین امام حسین چہلم میں شرکت کر سکیں۔ مظاہرے کی قیادت مولانا مزمل حسین فصیح کر رہے تھے۔