Print this page

22 جولائی کو گجرانوالہ کے مقام پرجی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا جائے گا ، چوہدری مشتاق ورک

20 July 2016

وحدت نیوز(گجرانوالہ ) مجلس وحدت مسلمین گجرانوالہ کےضلعی سیکرٹری جنرل چودھری مشتاق حسین ورک کی زیر صدارت امام بارگاہ ابو تراب ٹبہ محمد نگر میں اجلاس ہوا جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل شیخوپورہ مولانا غلام عباس اور ضلع گجرانوالہ کی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پرریاستی ناانصافیو ں ، عزاداری اور عزاداروں پر حکومتی پابندیوں کے خلاف اور  ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لئیے22 جولائی کو جی ٹی روڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،چوہدری مشتاق حسین ورک نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف قیام کاوقت کا آگیا ہے گجرانوالہ کے عوام نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے سڑکوں پر نکلیں اور اپنا حق چھین لیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree