وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سنٹرل پنجاب کے رکن شوریٰ عالی و صوبائی ورکنگ کمیٹی کے معزز رکن، حجت الاسلام والمسلمین علامہ غلام شبیر بخاری نے ضلع چنیوٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے اراکین، موجودہ اور سابقہ تنظیمی برادران سے ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ خالصتاً تنظیمی نوعیت کا تھا جس کا مقصد ضلع چنیوٹ میں تنظیم کی موجودہ صورتحال اور پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔
علامہ غلام شبیر بخاری کو ضلعی تنظیم کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف امور پر رہنمائی فراہم کرتے ہوئے چند اہم معاملات میں خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
اس ملاقات میں ضلع چنیوٹ کی معروف تنظیمی شخصیت جناب سید انیس زیدی بھی شریک تھے، جنہوں نے مقامی سطح پر تنظیمی کاموں کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔